اسلامی_طرزِتربیت 60
کسی نے مسئلہ پوچھا کہ حضرت یوسف علی نبینا و علیہ الصلوۃ والسلام کی بیٹی کا کیا نام ھے
میں نے جواباً کہا
کیا اس کو تمام فرائض و واجبات کا علم ہے
کیا وہ نماز ق روزہ کے فرائض شرائط جانتا ھے
کیا اسے نکاح و طلاق کے بنیادی مسائل کا علم ھے
کیا لین دین’ قسم’ کفارہ’ منت’ کا علم حاصل کر چکا ھے
اگر نہیں تو ایسے سوال کرنے کی کیا وجہ ھے جس سے نہ دنیا کا مفاد نہ اخرت میں اس کے بارے سوال ہوگا
لوگ بھی عجیب ہیں کہ اسلام کے ضروری و بنیادی مسائل چھوڑ کر عجیب و غریب باتیں پوچھتے نظر آتے ہیں
ایک آدمی امام شعبی کے پاس آیا اور کہنے لگا
جناب ابلیس کی بیوی کا نام کیا ھے
امام شعبی نے مزاح کے انداز میں جواب دیتے ہوئے فرمایا
میں اس کے نکاح میں شریک نہیں ہوا تھا
تو مجھے کیسے معلوم ہوگا
حدیث پاک میں ہے
من حسن اسلام المرء ترکہ ما لا یعنیہ
آدمی کے اسلام کی خوبصورتی اس میں ہے کہ وہ بے فائدہ باتوں کو چھوڑ دے
آج تقریبا لوگ فضولیات میں پڑے ہوئے ہیں
اسی لیئے نہ کرنے والے کاموں میں پڑے ہوئے ہیں
اور یہی مسلمانوں کی ناکامی کی ایک وجہ ھے
دنیاوی بے کار ابحاث , علمِ کلام کی مضرِ ایمان تکرار کرتے نظر آتے ہیں
پہلے اپنے فرائض و واجبات ادا کریں پھر اپنی ذات پر سنتوں کو لاگو کریں پھر ابحاث میں حصہ لیں
یقین کریں فرائض و واجبات کے بعد وقت ہی نہیں ملے گا کہ مناظرہ کرتے پھریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
