اوَّلِیات 4
••• دوسرا فرمان نہایت اہم اور وقت کا متقاضی ہے •••
کتاب الاوائل لابی الھلال عسکری میں ہے
حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد احمد نام جس کا سب سے پہلے رکھا گیا وہ نحو کے مشہور امام خلیل کے والد احمد ہیں
خلیل بن احمد نحوی فرماتے ہیں
تین اشیاء میں اپنے لیئے اور اس انسان کے لیئے پسند کرتا ہوں جس کا ھدایت پر رہنا مجھے پسند ہوتا ہے
اول کہ میرا رتبہ رب العزت کی بارگاہ میں اس کے بہترین بندوں میں ہو
دوم کہ خلیفہ کے نذدیک میں درمیانہ بندوں میں سے ہوں
یعنی نہ زیادہ قریبی ہو جاؤں نہ خلیفہ کا دشمن بن جاؤں
سوم کہ میں اپنے نفس کے نذدیک شریر ترین ہوں
مزید ایک جگہ فرمایا
اگر تو اپنے استاذ کی غلطی پر آگاہ رہنا چاہتا ہے تو دوسرے علماء کے پاس بھی بیٹھا کرو
تاکہ علم میں نکھار آئے اور تعصب سے جان چھوٹے
مزید کہا کہ جب میں گھر سے نکلتا ہوں تو تین قسم کے انسانوں سے ملاقات کرتا ہوں
اول خود سے زیادہ علم والے سے ملوں تو اس سے فائدہ حاصل کرتا ہوں
دوم اپنے جیسے سے ملوں تو علمی مذاکرہ کرتا ہوں
سوم خود سے کم علم والے سے ملاقات ہو تو اس کو علم سکھا کر ثواب پاتا ہوںایک بار فرمایا
مجھ پر سب سے زیادہ بھاری وقت وہ ہے جب میں کھانا کھاتا ہوں
کیونکہ اس دوران علمی مصروفیات رک جاتی ہیں
علم کے شیدائی کا یہی مزاج ہونا چاہئے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
