اوَّلِیات 3
کتاب الاوائل میں امام طبرانی لکھتے ہیں
سب سے پہلے ختنہ ابراہیم علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام نے کیا اور اس وقت آپ کی عمر اسی سال تھی یا ایک سو بیس سال تھی
ختنہ مسلمانوں کا شعار ہے
اگر کوئی انجان میت ملے اور معلوم نہ ہو کہ مسلمان ہے یا نہیں تو اس کے سجدہ کرنے کی ہڈیوں کو دیکھیں گے کیونکہ نمازی کی ہڈیاں نشان والی ہوتی ہیں
اگر پھر بھی معلوم نہ ہو تو ختنہ دیکھیں گے کہ ہر مسلمان کا ختنہ ہوتا ھے
یہاں سے نماز اور ختنہ کی اہمیت واضح ہوتی ہے کہ اگر بندہ بے نمازی ہو تو پہلی نگاہ میں غیر مسلم لگتا ہے
اور اگر ماں باپ نے خنتہ بھی نہ کیا ہو تو کفار کے قبرستان میں پھینک دیا جائے گا
سب سے پہلے مونچھیں بھی ابراہیم علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام نے تراشیں
اور سب سے پہلے بڑھاپا بھی سیدنا ابراہیم علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام پر آیا تو آپ نے عرض کی یا رب یہ کیا ہے؟
یعنی داڑھی میں سفیدی تو اللہ رب العزت نے فرمایا یہ وقار ہے
عرض کی یارب پھر میرے وقار میں مزید اضافہ فرما
یہی وجہ ہے سفید داڑھی والے حضرات دوسروں کی نسبت پروقار اور عزت دار نظر آتے ہیں
اور احمق لوگ اس وقار و عزت کو سیاہ خضاب لگا کر بدل دیتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
