دوست کا دوست

ذاتی_مطالعہ 60

امیر المومنین فی الحدیث شیخ الاسلام ابن حجر عسقلانی فرماتے ہیں

أجرى الله العادة بأن عدو العدو صديق وصديق العدو عدو
الله رب العزت نے لوگوں میں یہ عادت بنا دی ہے کہ دشمن کا دشمن دوست ہوتا ہے اور دشمن کا دوست دشمن ہوتا ہے.
(فتح الباری جلد 11)
یعنی یہ جملہ اس انداز سے سب سے پہلے امام ابن حجر عسقلانی نے بیان کیا ہے
اسی پر ہم عرض کرتے ہیں یا رب العالمین ہم تیرے دوستوں کے دوست ہیں ہمیں بھی دوست بنا لے
اور ہم تیرے دشمنوں کے دشمن ہیں ہمیں بھی دوست بنا لے
ابن حجر عسقلانی نے یہ جملہ حدیث قدسی (جس نے میرے ولی سے دشمنی کی میرا اس سے اعلانِ جنگ ہے) کے تحت بیان کیا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top