اسلامی_طرزِ_تربیت 232
عربی شاعر نے فرمایا
سلام على الدنيا إذا لم يكن بها صديق صدوق صادق الوعد منصفا
ایسی دنیا کو سلام جس میں سچا وعدہ کرنے والا مخلص و انصاف کرنے والا ددوست نہ ہو
دوسرے شاعر نے کہا
وإذا صَفا لكَ من زمانِكَ واحد
فهو المُرادُ وعِشْ بذاكَ الواحدِ
جب تمہاری زندگی میں سے تمہارے لیئے کوئی ایک مخلص ہو تو وہی مرادِ زندگی ہے اسی ایک کے ساتھ زندگی گزار دو
یہ دنیا ہے یہاں ایک بھی آپ کا نہیں ہے
دوستی نایاب ترین تحفہ ہے جو فی زمانہ میسر نہیں ہے
دوست تین طرح کے ہوتے ہیں
ایک غذاء جیسے کہ ان کے بغیر گزارہ نہیں
دوسرے دواء جیسے کہ جو بیماری میں کام آئیں
تیسرے وباء جیسے کہ مشکلات ہی پیدا کرتے ہیں
دوست نعمتِ عظمیٰ ہوتا ہے مفاد رکھنے والے کثیر ہیں
استعمال کرنے والے کثیر ہیں
جان پہچان دوستی نہیں نہ لین دین دوستی ہے
دوستی بغیر مطلب کے اخوت کا نام ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
