دل کا آئینہ

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 86

إن سألتني كم مرةً جئتَ في بالي سأقولُ مرة لأنك أتيتَ ولم تُغادرنی
اگر تم مجھ سے پوچھو کہ تمہارا خیال کتنی بار میرے دل میں آتا ہے تو میں کہوں گا
ایک بار کیونکہ تم ایک بار میرے دل میں آئے اس کے بعد گئے ہی نہیں
❗ الرومي ❗
یہی تو حبِ صادق ہے آنکھوں کے ذریعہ ایک بار محبوب دل میں اترتا ہے پھر صاحبِ دل سے بھی زیادہ اس دل کا مالک بن بیٹھتا ہے
دل کو دل کے خالق کی جستجو میں لگائیں
اسی کی نعمتوں کا ذکر دل پر کثرت سے کریں
اسی کے انوار و تجلیات کا مرکز دل کو بنائیں
وہ دل کا خالق ہے وہ چاہے گا تو آپ کے دل میں ساتوں آسمانوں اور زمینوں کے علوم ڈال دے گا
دل کو مسلمانوں کے بعض و کینہ سے آئینے کی طرح صاف رکھیں اس میں جلوہَ جاناں کی تجلیاں پڑیں گی
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top