عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 87
ركعتان في العشق لا يصح وضوؤهما إلا بالدم
عشق کی دو رکعتوں کا وضوء لہو کے بغیر صحیح نہیں ہوتا
❗ الحلاج ❗
عشق کا پہلا اور آخری اصول و مطالبہ خون ہے
ہاں یہ الگ بات ہے کہ اکثر خونِ جگر جل کر بھاپ بن کر آنکھوں سے آنسوؤں کی صورت میں باہر نکلتا ہے
رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائل
جو آنکھ سے نہ ٹپکا وہ لہو کیا ہے
تو کبھی خالص خون راہِ عشق میں بہانا ہوتا ہے اور کبھی جلا ہوا خون اڑانا پڑتا ہے
محبوبِ حقیقی کی رضا کے لیئے کروڑوں جانیں بھی سستی ہیں
اس کی راہ میں کھربوں جہاں قربان ہر رشتہ اس کے نام پر قربان ہے
جو اس کی راہ میں لہو دینے سے ہچکچائے وہ اس کا مُحب نہیں وہ پکا مومن نہیں
سیدمہتاب_عالم# ✍️
