دل میں آباد ہونے کے اصول

الحب_و_العشق 16

ایسے وعدے نہ کریں آپ جن کو پورا کرنے کے قابل نہیں ہیں
کچھ دل آپ کے وعدوں پر زندگی بناتے ہیں

اگر آپ اس فن کے ماہر نہیں ہیں کہ جس سے آپ محبت کرتے ہیں اسے پر سکون کر سکیں تو اس کا دل دھڑکائیں بھی مت
آس دے کے یاس دینا کمتر انسان کی نشانی ہے

محبت سے پہلے سچ بولنا سیکھیں کیونکہ جذبات سے چھیڑ چھاڑ بڑا بیہودہ جرم ہے

اگر آپ کسی کے دل میں داخل ہو جائیں تو اسے آباد کریں برباد نہ کریں کیونکہ دل کی بربادی معمولی چیز نہیں بلکہ نہایت برا جرم ہے

صداقت و دیانت داری , حیاء و وفا داری اختیار کریں

لحاظ کرنا سیکھیں
دل کا لحاظ , محبت کا لحاظ , شخصیت کا لحاظ
بے مروت تو کتا بھی نہیں ہوتا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top