پہلے مسلمان بنیں پھر سائنس دان بنیں

اسلامی_سائنس 25

امام قرافی مالکی المتوفیٰ ٦٨٤ هجرى اصول فقہ کی کتاب نفائس الاصول فی شرح المحصول میں کلام کی بحث کرتے ہوئے فرماتے ہیں
کلام کبھی کبھار جمادات سے بھی صادر ہوتا ہے کلام کے لیئے آواز و حروف شرط نہیں ہیں
کلام ایک ہوا ہے جو کسی شے کے خارج ہونے کی جگہ سے باہر نکلے تو کلام بن جاتی ہے
پھر آگے فرماتے ہیں
مجھے سلطانِ اجل صلاح الدین ایوبی کے وزیر قاضی فاضل نے بتایا کہ ایک شخص آیا اور کہنے لگا ہمارے پاس ایک بت ہے جو کلام کرتا ہے
ہم وہاں گئے اس پر ریت ڈالی گئی مگر وہ نہ بولا
ہم نے کہا یہ کیوں نہیں بول رہا
وہ شخص کہنے لگا ابھی بولے گا
پھر اس نے بت کے پیٹ کے درمیان ایک سوراخ پر ہاتھ رکھ دیا
تو اس بت میں ہوا بھر گئی پھر اس نے وہ ہاتھ ہٹا لیا تب وہ بت بولنے لگا

هاتان المدينتان كانتا لشداد وشديد ابني عاد، ماتا وصارا إلى التراب من ذا الذي يبقى على الحدثان؟
یہ دو شہر شداد و شدید کے تھے جو کہ عاد کے دو بیٹے تھے وہ دونوں مر گئے اور مٹی ہوگئے تو کون ہے جو حادثات کے باوجود باقی بچتا ہے
جب ہوا ختم ہوگئی تو وہ بت چپ ہو گیا
پھر اس آدمی نے وہی عمل کیا تو بت وہی دہرانے لگا
اس سے زیادہ کلام نہ کرتا تھا
امام قرافی فرماتے ہیں
اس میں راز یہ تھا کہ اس بت کی بناوٹ ایسی تھی کہ اس سے جب ہوا بھر کے نکلتی تھی تو خارج ہونے کی جگہ سے ہوا کہ آواز انسان کی آواز کے مشابہ ہو جاتی تھی
مزید فرماتے ہیں
سلطان الکامل کے لیئے ایک شمعدان بنایا گیا جب فجر طلوع ہوتی تو اس سے ایک آدمی باہر نکلتا اور کہتا تھا
صبح الله السلطان بالسعادة
الله رب العزت سلطان کی صبح مبارک کرے
امام قرافی فرماتے ہیں میں نے اس شمعدان پر مزید کام کیا کہ ہر گھنٹہ گزرنے پر شمع کا رنگ بدلتا تھا اور ایک شیر تھا جس کی آنکھیں نہایت سیاہ تھیں جو گھنٹہ گزرنے کے ساتھ سفید ہوتی جاتی تھیں اس سے معلوم ہوتا تھا کہ اب ایک گھنٹہ پورا ہو گیا ہے اور جب فجر کا وقت ہوتا تو ایک شخص باہر آتا جو مؤذن کی طرح اپنی انگلیاں کانوں پر رکھے ہوتا تھا
ہاں مگر میں اسے کلام نہ کروا سکا
❗ نفائس الاصول فی شرح المحصول ص ٤٤١ ❗
امام قرافی خالص مولوی تھے پارٹ ٹائم سائنس دان تھے
آج کے مسلمان سائنس دان عالم تو دور پکے مسلمان بھی نہیں ہوتے
لبرلزم کی غلیظ سوچ اور دینداروں کی توہین کرنا ان کا مشغلہ ہے
پہلے مسلمان بنیں پھر سائنس دان بنیں
جس ترقی میں اسلام نہیں اس میں امن و امان نہیں
یہ بھی نوجوانوں کی ذہن سازی ( برین واشنگ ) ہے کہ اکثر ان مسلمان سائنسدانوں کے نام یاد کروائے گائے جو دین سے باغی تھے مگر جو درس و تدریس افتاء و قضاء سے متعلق مسلمان مولوی سائنس دان تھے ان کے نام تاریخ سے مٹائے جا رہے ہیں
امام قرافی ایک نہیں کئی ان جیسے مولوی سائنس دان ہیں
جن کو معلومات لینی ہو ہمارا یہ تحریری سلسلہ پڑھے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top