خود کو پہچان لیں

ذاتی_مطالعہ 176

سیدی سفیان الثوری سے منقول ہے
إذا عرفت نفسك لم يضُرك ما قيل لك
جب تم اپنے آپ کو پہچان لو تو تمہارے بارے کی گئی باتیں تمہیں نقصان نہیں دیں گی
❗ الزھد لابن المبارک ص ١٤ ❗
اپنی خوبی و صلاحیت پہچان لینے والا اپنے مطابق چلتا ہے اور منزل پا لیتا ہے جبکہ متردد الذہن کسی ہدف پر نہیں پہنچ پاتا
جو اپنے آپ کو جان لیتا ہے وہ ایک جہان پہچان لیتا ہے اور جس نے جہان دیکھا ہو وہ لوگوں کی پرواہ نہیں کرتا
روایت میں ہے
من عرف نفسه فقد عرف ربه
جس نے اپنے آپ کو پہچان لیا اس نے اپنے رب کو پہچان لیا
کیونکہ انسان میں ہزاروں علوم و فنون بے شمار خوبیاں پوشیدہ ہیں جو ان کو جان لے گا کیا وہ عام رہے گا اور جو عام نہیں وہ لوگوں کی باتوں میں نہیں آتا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top