تاریخِ_اسلامی 8
یہ نہر عثمانی سلطان سلیمان عالی شان القانونی نے اس وقت بنوائی جب وہ کربلاء مقدس کی زیارت کے لیئے آئے تھے
{سلطان سلیمان قانونی ایک عظیم بلکہ سلطنتِ عثمانیہ کے فتوحات کے لحاظ سے سب سب بڑے سلطان تھے
نیک متقی اور اپنے ہاتھ سے کمائی کر کے کھانے والے سلطان تھے
نہایت عدل و انصاف کرنے والے تھی اسی وجہ سے ان کو قانونی کہا جاتا تھا}
یہ نہر عراق کے وسط میں بغداد کے جنوب کی طرف واقع ھے جو کہ دریائے فرات سے نکل کر کربلاء معلی کو سیراب کرتی ھے
امام حسین کی بارگاہ میں آنے والے حضرات کو پانی فراہمی کے لئیے یہ نہر بنائی گئی جو کہ انتیس کلو میٹر طویل ھے
اس نہر سے آج بھی مسلمان صدیاں گزر جانے کے بعد بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں
عثمانی سلاطین نے اسلامی اقدار کو آباد کرنے انکی حفاظت کرنے اور انکی تعمیرات میں بھر پور حصہ لیا ھے
خادم الحرمین کا لقب بھی عثمانی سلاطین نے سب سے پہلے اپنے لئے استعمال کیا تھا
سلاطینِ عثمانیہ نے رافضیوں کو بھی شکست دی ان کا شر امت سے دور کیا اور سلطنتِ عثمانیہ سے وہابی بھی نا خوش تھے
یعنی کہ سلطنتِ عثمانیہ خالص سنی بریلوی عقیدے والے تھے
اسی وجہ سے دونوں فرقے سلطنتِ عثمانیہ کی جڑیں کاٹنے میں مصروف رہے
مگر یہ عظیم الشان سلطنت اسلام کا پیغام پھیلاتی رہی آخرکار اپنوں کی جفاؤں کی وجہ سے شکست سے دو چار ہوگئی
دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تو
✍️ #سیدمہتاب_عالم
