کون سے علماءِ کرام اور سلاطینِ اسلام نے حج نہیں کیا

تاریخِ_اسلامی 9
گھوڑوں پر جانے والے اندلسی مسلمان

اسپین کے یہ تین مسلمان گھوڑوں پر سوار ہو کر حج کے لیئے نکلے ہیں
105 دن میں اسپین سے ترکی کے شہر استنبول پہنچے ہیں

انہوں نے گھوڑوں پر حج کرنے کا ارادہ اپنے آباء و اجداد کی یاد میں کیا ہے
•جب اسپین میں مسلمانوں کی حکومت تھی تو وہاں سے دنیا کا طویل ترین سفر کر کے لوگ حج کرنے جاتے تھے•
اسپین یعنی اندلس میں بڑے بڑے علماء پیدا ہوئے اور ان میں سے کئی علماء کرام نے حج نہیں کیا
کیونکہ سفر طویل تھا
حج کے لیئے جانے اور پھر واپس آنے میں نو ماہ سے زیادہ عرصہ لگ جاتا تھا

عوام کا تو آپ نے سنا بھی ہوگا دیکھا بھی ہوگا کہ حج نہیں کرتے مگر کیا آپ جانتے ہیں امت کے بڑے بڑے فقہاء و علماء،ملوک و سلاطین بھی ایسے گزرے ہیں جنہوں نے حج نہیں کیا

علماء کی حج نہ کرنے کی وجہ دو تھی
اول
غربت کہ اتنا مال ہی نہ تھا وہ حج پر جا سکیں اور فقر ہی علماءِ حقہ کی شان ہے
دوم
مکہ پاک سے بہت دور تھے اور راستہ پر امن نہ تھا جیسے اندلس کہ وہاں کے علماء نے عوام پر بھی حج نہ فرض ہونے کا فتویٰ دیا تھا
اور سلاطین کے حج نہ کرنے کی وجہ امورِ سلطنت میں گِھرنا اندرونی و بیرونی سازشوں سے ہمہ وقت بر سرپیکار رہنا تھا
جن علماء نے حج نہ کیا ان میں سے چند کے نام یہ ہیں

(1) قاضی ابو اسحاق شیرازی ان کو امیر المومنین فی الفقہ کہا جاتا تھا البدایہ والنہایہ میں ہے کہ فقر و غربت کی وجہ یہ حج نہ کر سکے اگر یہ عوام کو کہتے تو لوگ ان کو کندھوں پر اٹھا کر حج کرواتے
(2) قاضی القضاۃ ابو عبداللہ الدامغانی البدایہ والنہایہ میں ہے ہے کہ اگر یہ چاہتے تو ریشم و سندس ان کے راہ میں بچھا دی جاتی
(3) ابن حزم ظاہری نے بھی حج نہ کیا اسی وجہ سے زاد المعاد میں کہا کہ صفا و مروہ کے چودہ چکر ہیں کیونکہ کبھی گئے نہیں
(4) حافظ ابن سیدہ نے بھی حج نہ کیا اسی لیئے انہوں نے کہا کہ رمی جمرات عرفہ کے دن ہے
(5) قاضی عیاض مالکی صاحبِ شفاء شریف نے بھی حج نہیں کیا اسی لیے کہا کہ طواف وداع دو مرتبہ کیا جائے گا
(6) عز الدین النسابۃ نے بھی حج نہیں کیا
(7) امام بغوی نے بھی حج نہیں کیا
(8) قاضی ابن جماعہ نے بھی حج نہیں کیا
(9) امام ابن عبد البر نے بھی حج نہیں کیا

اور وہ بادشاہ جنہوں نے حج نہیں کیا
(10) تمام عثمانی سلاطین نے حج نہیں کیا سوا سلطان عبد الحمید ثانی کے انہوں نے بھیس بدل کر حج کیا تھا
(11) سلطان صلاح الدین ایوبی نے حج نہیں کیا
(12) سلطان محمود غزنوی نے بھی حج نہیں کیا
(13) سات سو سال اندلس پر حکومت کرنے والے بنو امیہ کے سلاطین میں سے بھی کسی نے حج نہیں کیا
(14) شہنشاہِ ہند اورنگ زیب عالمگیر کے بارے بھی آتا انہوں نے بھی حج نہیں کیا
یہ مختصر سی فہرست ہے
ورق گردانی کریں تو طویل بن جائے گی
اللہ رب العزت ہمیں ایمان کی حالت میں حرمین شریفین کی با ادب حاضری نصیب کرے
اور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک شہر میں ایمان پر موت عطاء فرمائے

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top