عشقِ_سیدِ_عالم 65
امام اللقانی فرماتے ہیں
لَيْسَ للشدائد والغموم مِمَّا جربه المعتنون مثل التوسل بِهِ صلى الله تَعَالَى عَلَيْهِ وَسلم
سخت مصیبتوں اور غموں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے کی مثل کوئی شے نہیں ہے
❗ خلاصة الأثر في أعيان القرن الحادي عشر ❗
امام اللقانی فرماتے ہیں اور وہ قصیدہ جو مجھے الہام ہوا اس کے پڑھنے سے بھی مصیبتیں دور ہوتی ہیں
اس کا پہلا شعر ہے
يَا أكْرم الْخلق قد ضَاقَتْ بِي السبل ودق عظمي وَغَابَتْ عني الْحِيَل
اے مخلوق میں سب سے افضل مجھ پر سب راستے بند ہو گئے ہیں اور میری ہڈیاں کمزور اور میرے حیلے ختم ہو گئے ہیں
حسان الہند کہتے ہیں
واللہ وہ سُن لیں گے فریاد کو پہنچیں گے
اِتنا بھی تو ہو کوئی جو آہ کرے دل سے
بس دل سے پکارنے والا ہو وہ کسی کی پکار ضائع نہیں جانے دیتے
وہ جن کی دستِ رحمت میں زمین و آسمان کے خزانے ہیں
صحیح بخاری میں ہے
أُتِيتُ بِمَفَاتِيحِ خَزَائِنِ الْأَرْضِ حَتَّى وُضِعَتْ فِي يَدِي
میرے پاس زمین کے خزانوں کی چابیاں لائی گئیں اور میرے ہاتھوں میں رکھ دی گئیں
خزانوں کے مالک ہیں
دوسری جگہ عرض کرتے ہیں
فریاد اُمَّتی جو کرے حالِ زار میں
ممکن نہیں کہ خیرِ بشَر کو خبر نہ ہو
حضور درود سنتے ہیں فریاد سنتے ہیں دعاء کرتے ہیں فریاد رسی کرتے ہیں
حسان الہند فرماتے ہیں
مانگیں گے مانگے جائیں گے منہ مانگی پائیں گی
سرکار میں نہ لا ہے نہ حاجت اگر کی ہے
بس مانگنے کا طریقہ غلامانہ اور عاشقانہ کریں
وضوء کریں خوشبو لگائیں دو زانوں بیٹھ جائیں اور جو درودِ پاک مزے کا لگتا ہے وہ آنکھیں بند کر کے تصور جمائیں کہ وہ پیارے جھرمٹِ انبیاء کرام علیہم السلام میں تشریف فرما ہیں اور میں باہر آستانے پر کھڑا فقیرانہ صدا لگا رہا ہوں
کیا میں قابل ہوں کہ وہ آواز آ
سنیں
کیا میں قابل ہوں وہ مجھے دیکھیں
پھر تصور جمائیں وہ انہوں نے میری طرف دیکھا
ہائے وہ مسکرائے ان کی مبارک آنکھوں میں پہچان والی چمک ہے
ہاں ہاں وہ مجھے جانتے ہیں
وہ مجھے پہچانتے ہیں
دل دھک کر کے رہ گیا
ان کا میری طرف دیکھنا
ہائے
ایسی آنکھوں کے تصدق میری آنکھیں بیدم
کہ آتا ہے جنہیں اغیار کو اپنا کرنا
حسان الہند کہتے ہیں
قسمت میں لاکھ پیچ ہوں سو بَل ہزار کج
یہ ساری گتھی اِک تِری سیدھی نظر کی ہے
حضور کو پکاریں پھر پکاریں پھر پکاریں
نہ گھبرائیں نہ شرمائیں
جیسے بچہ ماں باپ سے ضد کرتا ہے تھکتا نہیں اکتاتا نہیں اپنا جان کر مانگتا ہے تو وہ بھی تو ہمارے ہی ہیں ہم بھی تو ان کے ہی ہیں
ہم کیوں نہ مانگیں ؟
ان کی اک نظر بس اک نظری پڑی تو سب کام بن جائیں گے
وہ دیکھیں انہوں نے پھر دیکھا ان کی مسکراہٹ
الله الله
بس اب کام ہوگا
اٹھیں اور واپس آ جائیں
سیدمہتاب_عالم# ✍️
