اسلامی_طرزِتربیت 204
°°° چوروں کے اخلاق پر کتب °°°
کہا جاتا ہے کہ الشطر حمور جو مصر کے سلطان قتیبای کے زمانے کا سب سے بڑا چور تھا
وہ اپنے گروہ کے ساتھ الغمری مسجد کے قریب المرجوشی نامی ایک بڑے تاجر کے گھر میں گھس گیا
اور سوداگر نے چور کو اپنے خواب گاہ کے دروازے پر دیکھا تو ڈر گیا
الشطر چور نے تاجر کو کہا اپنی بیوی کو ڈھانپ لو یعنی اس کو کہو کہ پردہ کر لے
تاجر نے حمور سے کہا
جو چاہو لے لو اور ہمیں قتل نہ کرنا
الشاطر حمور نے کہا
ہم تمہیں قتل نہیں کریں گے نہ ہم قتل کرتے ہیں ہمیں صرف آج کے لیے کھانا چاہیئے
تاجر نے چورسے کہا
تم کتنے لوگ ہو ؟
چور نے کہا
میں اور میرے ساتھ 9 لڑکے مزید ہیں
تو تاجر اس نے ان کے لیے 10 ہزار سکے نکالے ہر ایک کے حصے کا ہزار سکہ تھما دیا
حمور چور نے تاجر کو کہا
ہم صرف وہی لیتے ہیں جس کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے
اس نے 1000 سکے لیئے اور باقی 9000 سکے تاجر کو واپس کر دیئے
جب چور گھر سے نکل کر جا رہے تھے تو چوروں میں سے ایک لڑکے نے ایک ڈبہ دیکھا جس پر حق لکھا ہوا تھا
اس لڑکے نے اسے لے کر کھولا جب چکھا تو اس میں نمک تھا
جب یہ معاملہ اس وقت کے سب بڑے چور حمور نے دیکھا تو کہنے لگا
اب جب ھم نے اس آدمی کے گھر سے نمک کھا لیا ہے تو اس لیے اب ہمیں اس گھر سے چوری کرنے کا حق نہیں ہے
اس نے لڑکوں کو حکم دیا کہ وہ پیسے جمع کر کے سوداگر کو واپس کر دیں
تاجر نے خوشی سے اصرار کیا کہ 400 سکے تو لے لو
چور حمور نے انکار کر دیا
تاجر نے پھر کہا کہ تم بھوکے ہو سو سکے لے لو تاکہ کھانا کھا سکو
تو حمور چور سے صاف انکار کر دیا
تاجر نے پھر اصرار کیا کہ میرے گھر سے کھانا کھا لو
حمور چور غصے میں آ گیا اور تاجر سے گفت و شنید تک کرنے سے انکار کر دیا
یوں چور صرف وہ نمک کا ذرہ کھا کر بغیر کوئی چیز لیئے واپس لوٹ گئے
کیونکہ اس زمانے میں رسم و رواج تھا کہ جو کوئی کسی کے گھر کا کھانا کھا لے تو اسے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ اس کو نقصان پہنچائے اگرچہ چور ڈاکو ہی کیوں نہ ہو
اور جس نے کسی کے گھر سے پانی پی لیا یا کسی کو سلام کر دیا اور آگے والے اس کو جواب دیا تو اب جواب دینے والے پر لازم ہوتا کہ سلام کرنے والے کی چوری یا نقصان نہ کرے
یہ ایک عرصے تک چوروں کے اخلاق تھے
{ آداب النفوس للشعرانی }
اُس دور میں چوروں کی جماعت نے ایک گھر پر چوری کی غرض سے سامان کھولا اس میں ایک کاغذ نکلا جس پر لکھا تھا
یا الله میرے مال کی چوروں سے حفاظت فرما
چوروں کے سردار نے کہا سامان واپس رکھ دو
چوروں نے تعجب سے پوچھا کیوں؟
سردار نے کہا میں مال کا چور ہوں لوگوں کے عقائد کا چور نہیں ہوں
یعنی ان کا عقیدہ ہے دعاء قبول ہوگی اور میں عقیدے میں خلل نہیں ڈالنا چاہتا
پچھلے زمانے کے چوروں کے اخلاق آج کل کے ڈاکٹروں وکیلوں ججوں سرکاری افسروں سے کئی زیادہ اچھے تھے
وہ مال چراتے تھے لوگوں کی امیدیں نہیں چراتے تھے
وہ مال چراتے تھے لوگوں کے عقیدے نہیں چراتے تھے
وہ مال چراتے تھے لوگوں کا ایمان نہیں چراتے تھے
وہ مال چراتے تھے لوگوں کے ارمان نہیں چراتے تھے
وہ مال چراتے تھے لوگوں کی عزت و شان نہیں چراتے تھے
❗ قابلِ غور بات ❗
پہلے زمانے کے چوروں کے اخلاق آج کے حکمرانوں سے اتنے اچھے تھے کہ علماء کرام نے باقاعدہ چوروں کے اخلاق پر کتابیں لکھیں ہیں
ان کے اخلاق میں سے تھا
بیوہ کی چوری نہیں کرنی
یتیم کی چوری نہیں کرنی
کل مال نہیں لینا آدھا لینا ہے
خواتین کی عزت کی حفاظت کرنی ہے
دینی طبقہ کی چوری نہیں کرنی وغیرہ
مگر آج کل سوٹڈ بوٹڈ چور چوری نہیں ہر غریب و فقیر پر ڈاکہ زنی کرتے ہیں
ان کا بنک بیلنس بھرنا چاہے خواہ غریب کا چولہا نہ جلے
اور بڑے چور سیاست دان ہیں جو غریب کے ارمان و خواب تک چرا لیتے ہیں
اور عوام احمق کہ پھر ان کے لیئے باہم گدھے کتوں کی طرح لڑتی ہے
وہ مسلم معاشرے کا عروج تھا جہاں چوری جیسے گرے ہوئے کام میں بھی ایسے اعلی اخلاقی اور عمدہ عادات تھیں
اور اب زوال یہ ہے کہ حکمران چوروں سے بدتر ہو چکے ہیں
وہ نمک کا ذرہ کھا کر حیاء کرتے تھے اور ہمارے حکمران عوام کا خون چوس کر بھی شرم و حیاء نہیں کرتے
اس وقت کے چور آج کے حکمرانوں سے بہتر تھے
بلکہ باقاعدہ علماء نے چوروں کے حالات و اخبار پر کتب لکھی ہیں
الجاحظ نے دو کتابیں لکھیں
حیل لصوص النھار اور دوسری حیل لصوص اللیل
محمد بن حسن جن کی وفات 189 ھجری میں ہوئی انہوں نے بھی السرقۃ و قطاع الطریق کے نام سے چوروں پر ایک کتاب لکھی تھی
ابو ھلال لقیط المحاربی نے جن کی وفات 190 ھجری میں ہوئی انہوں نے الحراب واللصوص نامی کتاب لکھی
ابو عنبس الصمیری جن کی وفات 256 ھجری میں ہوئی انہوں نے الراحۃ و منافع العیارۃ لکھی
ابو سعید سکری جن کی وفات 275 ھجری میں ہوئی انہوں نے اشعار اللصوص کتاب لکھی
ابو سلیمان داؤد اصفہانی جن کی وفات 270 ھجری میں ہوئی انہوں نے کتاب السرقہ لکھی
علماء کرام کا چوری پر بخل پر ظرافت پر حماقت پر ذہانت پر طفیلی پر کتب لکھنے پر بنیادی مقصد طلباء میں مطالعہ کا شوق بیدار کرنا ہوتا ہے
کیونکہ یہ انوکھے اور دلچسپ واقعات سے بھر پور ہوتی ہیں تو ذوقِ مطالعہ پیدا ہوتا ھے
ایسی کتابیں پڑھیں اور حکمرانوں کو پڑھائیں تاکہ شرم آئے کہ چوروں کے بھی کچھ اخلاق تھے ہم کرنے گر چکے ہیں کہ ہمارا کوئی خلق قابلِ ذکر نہیں ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
