توانائی بحال رکھیں

ذاتی_مطالعہ 67

ابو عمرو بن العلاء تابعی بزرگ ہیں
فرماتے ہیں

أنت بخيرٍ ما اشتدَ اَيركَ و ضِرسكَ
(النوادر والنتف)

محمد بن منکدر عظیم تابعی ہیں
وہ نماز میں یہ دعاء کرتے تھے

اللهم قوِّ لي ذَكَري فإن فيه صلاحا لأهلي
(اعتلال القلوب للخرائطی)

اندازہ کریں نماز میں وہ یہ دعاء مانگتے تھے
اس سے اس کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے اور آج کل تو یہ مرض کثیر ہے
ایسے ایسے مسائل سامنے آتے ہیں کہ بندہ دنگ رہ جاتا ہے
جوانوں کی خوراک فارمی اور وہ بھی طب کے تقاضوں کو پورا کیئے بغیر کھاتے ہیں
نہ ورزش کرتے ہیں کہ محنتی کام
نہ خوارک جسم کو لگتی نہ جسم میں صلاح پیدا ہوتی ہے
اور یوں بے شمار مسائل پیدا ہوتے ہیں
مذہبی طبقہ اس بات کو ہلکا نہ لے کیونکہ عزتوں کا معاملہ ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top