تم میرے باپ نہیں میری ماں بن جاؤ

ذاتی_مطالعہ 57

عیون الاخبار للدینوری میں ہے

فرزدق جو کہ عرب کا مشہور شاعر تھا کہتا ہے
مجھے آج تک سوائے ایک چھوٹے بچے کے کسی نے لاجواب نہیں کیا
ایک بار میں بصرہ کی جامع مسجد میں شعر کہ رہا تھا ایک بچے کو میرے اشعار بہت پسند آ رہے تھے
میں نے اس بچے کو کہا
کیا تمہیں خواہش ہے کہ میں تمہارا باپ ہو جاؤں؟
بچہ کہنے لگا
جہاں تک میرے باپ کی بات ہے تو اس کی کوئی مثال نہیں ہے
ہاں مگر میں یہ چاہتا ہوں آپ میری مان بن جائیں
فرزدق کہنے لگا
میں نے اس بچے کو کہا
یہ جواب کسی کو نہ بتانا ورنہ عزت کا کباڑہ ہو جائے گا
کچھ لوگ بہت چالاک بننے کی کوشش کرتے ہیں مگر بری طرح مار کھاتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top