اسلامی_طرزِتربیت 64
اپنے وقت کا انتظار کریں
(1) رب کے ہاں دیر ھے اندھیر نہیں لہذا کبھی مایوس مت ہوں
(2) یُخْرِ جُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ یُخْرِ جُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ وَ یُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَاؕ-وَ كَذٰلِكَ تُخْرَجُوْنَ۠
وہی زندہ کو بے جان سے نکالتاہے اور بے جان کو زندہ سے نکالتا ہے اور زمین کو اس کے مردہ ہونے کے بعدزندہ کرتا ہے اور یوں ہی تم نکالے جاؤ گے
(3) جب آپ ہر طرف سے مایوس ہوجائیں تو اللہ رحمن کی رحمت اپنی قدرت دکھلاتی ھے لہذا اپنے مسائل کی طرف نہ دیکھیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی عظمت و کبریائی کی طرف دیکھیں
(4) یہ کٹا پھٹا معلوم نہیں کتنے عرصے سے پڑا رب ذوالجلال کے فرامین یاد دلا رہا ھے
افلا یتفکّرون ، افلا یعقلون ، افلا یتدبّرون ، افلاینظرون
غور کریں غور کرنے سے اللہ عقل کے دروازے کھولتا اور علم بڑھاتا ھے
(5) اپنے وقت کا انتظار کریں , حسد نہ کریں
چھینا جھپٹی نہ کریں , واویلا نہ کریں
جو وقت آپ کے عروج کا ہے اس کا انتظار کریں , آپ ضرورِ بامِ عروج پر پہنچیں گے مگر اس خشک تنے کی طرح مناسب وقت کا انتظار کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

