بیوی کا حال کیسا ہے

المزاح_و_الظرافت 26

ایک اعرابی سے کسی نے پوچھا اپ کا بیٹا کیسا ہے ؟
کہنے لگا
حی یرزق
یعنی زندہ ہے کھا پی رہا ہے
پھر سوال کیا
تمہاری بیگم کیسی ہے ؟
کہنے لگا
حیة تسعى
اس کا لفظی ترجمہ تو بنتا ہے

زندہ ہے چل پھر رہی ہے

مگر یہاں ایک لطیف اشارہ ہے
جب موسیٰ علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام نے اپنا عصا زمین پر ڈالا تو وہ اژدھا بن گیا تھا
قرآن کریم نے اس واقعے کا ذکر یوں کیا
فَاَلْقٰىهَا فَاِذَا هِیَ حَیَّةٌ تَسْعٰى
موسیٰ نے اس عصا کو زمین پر ڈالا تو وہ دوڑتا سانپ بن گیا
اعرابی نے حية تسعى کہا
حیة کا ایک معنی زندہ عورت بھی ہے اور سانپ بھی ہے
اور تسعی کا معنی بھاگنے دوڑنے والا ہے
اعرابی نے ایسا لفظ ذکر کیا جس سے ظاہری حال بھی بیان کر دیا اور حال بھی بیان کر دیا
عربی سیکھیں تاکہ حال اچھے سے بیان کر سکیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top