بہترین عورت کونسی ہے

المزاح_و_الظرافت 85

عبد الملک نے عبد الله بن مسعدہ الفزاری سے پوچھا
سب افضل عورت کونسی ہے ؟
عبد الله نے جواب دیا
اللَّواتي يَقُول أهل الرجل قد سحرتهُ
وہ عورت افضل ہے کہ مرد کے گھر والے جس کے بارے کہیں اس عورت نے تو مرد پر جادو کر دیا
« نثر الدر في المحاضرات ط ٣ ص ٣٣ »
مردوں پر جادو کی افواہ پرانی ہے
اور ہم نے یہی سنا کہ عورت مرد پر جادو کرواتی ہے
کیا بات ہے کہ مرد عورت پر جادو نہیں کرواتا ؟
اس کی وجہ ہے کہ شاید عورت میں ایک مرد پر قبضے کا جنون ہوتا ہے جبکہ مرد کو پتا ہوتا ہے کہ عورت دوسری شادی نہیں کر سکتی
اے عربی خاتون نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا
اے الله کی بندیو
تمہارے شوہروں کو الله رب العزت نے آزاد پیدا فرمایا ہے تم کیوں اسے غلام بنا کے رکھنا چاہتی ہو
عورتیں مرد کو غلام بنانے {یعنی ایک شادی پر پابند رکھنے} کے لیئے تعویذات لیتی ہیں
اور مرد ایسا سرکش جن ہوتا ہے کہ بلکہ عورت سے اتنی محبت کرتا ہے کہ دوسری کر کے عورت کا ڈر ختم کر دیتا ہے
جیساکہ ایک عورت نے شوہر کو کہا مجھے ڈر ہے آپ دوسری شادی کر لیں گے
مرد نے کچھ دنوں بعد دوسری شادی کر لی اور کہنے لگا
بیگم میں آپ کو ڈر میں مبتلاء نہیں دیکھ سکتا تھا اس لیئے دوسری شادی کر کے تمہارا ڈر ختم کر دیا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top