بھولی بھالی مخلوق

المزاح_و_الظرافت 14

علقمہ بن عَبَدہ کے اشعار ہیں

فَإِن تَسأَلوني بِالنِساءِ فَإِنَّني
بَصيرٌ بِأَدواءِ النِساءِ طَبيبُ
اگر تم مجھ سے خواتین کے بارے سوال کرتے ہو تو میں ان کو بہت جانتا ہوں اور عورتوں کے مکروں کا طبیب ہوں

إِذا شابَ رَأسُ المَرءِ أَو قَلَّ مالُهُ
فَلَيسَ لَهُ مِن وُدِّهِنَّ نَصيبُ
جب آدمی کا سر سفید ہو جائے یا مال کم ہو جائے تو ان خواتین کے دِلوں میں اس غریب کی محبت باقی نہیں رہتی

ہر زمانے کی عورت کے مکر و فریب الگ الگ ہوتے ہیں

خواتین ایسی باتیں پڑھ کر پریشان نہ ہوا کریں کیونکہ آپ کی فطرت میں ہے آپ کا کیا قصور
مرد حضرات اس بات کو سمجھتے ہیں اسی وجہ سے سہتے ہیں برداشت کرتے ہیں در گزر کرتے ہیں
مگر یہاں ایک اہم بات ذکر کر دوں بعض مرد حیوان ہوتے ہیں فطرت سے بھی ہٹے ہوئے اور شریعت سے بھی ہٹے ہوئے وہ ہم مَردوں میں نہیں مُردوں میں شمار ہوتے ہیں
مرد یہاں غلطی کرتے ہیں جو بیوی کو برا بھلا کہتے ہیں جبکہ وہ بیچاری تو صرف جیب پر نظر رکھتی ہے
صرف جیب پر
✍️ # سید مہتاب عالم

Scroll to Top