باہمی محبت کیسے قائم رکھی جائے

اسلامی_طرزِتربیت 117

اگر آپ 100 کالی چیونٹیاں اور 100 سرخ چیونٹیاں پکڑیں اور انکو شیشے کے برتن میں ڈال دیں

مگر ایسا کرنے سے کچھ نہیں ہوگا
لیکن اگر آپ شیشے کے برتن کو اٹھا کر اسے زور سے ہلائیں تو
چیونٹیاں ایک دوسرے کو مارنے لگیں گی
بھلا کیوں؟
لال چیونٹیوں نے سمجھیں گی کہ
کالی دشمن ہیں جبکہ کالی چیونٹیاں سرخ کو دشمن سمجھنے لگیں گی
جبکہ اصل دشمن وہ ہے جس نے برتن کو ہلایا
اس سے پہلے کہ ہم آپس میں اختلاف کریں اور لڑیں
ہمیں اپنے آپ سے سوال کرنا چاہیے
کس نے شیشے کا برتن ہلایا؟
خاندان ٹوٹ پھوٹ گئے
اور دشمن بن گئے
دوست دور ہوگئے
اور شوہروں نے طلاقیں دے دیں
اور بھائی آپس میں جھگڑنے لگے
وجہ
کیونکہ کسی نے غیبت , چغلی , بہتان باندھ کر اور جھوٹ بول کر برتن ہلا دیا
اور ہم آپس میں لڑنے لگے

اپنے پیاروں کا خیال رکھیں
اور حاسدوں , دشمنوں کو اپنے درمیان سے قربت , محبت اور ہم آہنگی کے برتن کو ہلانے کی اجازت نہ دیں
سنی سنائی بات سے خاندان , دوستی , محبت تباہ نہ کریں جب تک کسی سے براہ راست پوچھ نہ لیں دل میں دشمنی نہ بنائیں
••• آپ کے سامنے کسی مسلمان کی برائی بیان کرنے والا آپ سے مخلص نہیں ہے کیونکہ ایسا بندہ اپنے رب کا مخلص بندہ نہیں تو آپ کا خیر کیسے ہو سکتا ہے ؟ •••
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top