باقی سے محبت کریں

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 59

من أحب بجسده فقد دنا من الفراق ومن أحب بروحه فاللقاء إلي يوم التلاق لمثل هذا فليعمل العاملون
جس نے اپنے جسم سے محبت کی تو وہ جدائی کے قریب ہوگیا اور جس نے اپنی روح سے محبت کی تو وہ روزِ محشر ملاقات کر لے گا
اسی دن کے لیئے عمل کرنے والے عمل کرتے ہیں
❗الرومي ❗
یعنی جسم فانی ہے اور فانی سے محبت کرنے والا جلد فناء ہو جائے گا
اور روح باقی ہے اور باقی سے محبت کرنے والا بچھڑ بھی جائے تو محشر میں محبوب سے مل لے گا
اور اسی ملاقات کی تیاری اچھے عمل ہیں تاکہ محبوب سے اچھی ملاقات ہو
اور فانی اگر باقی سے محبت کرے تو باقی ہو جاتا ہے
انسان نہ تھا نہ ہوگا پھر ہوگا اور ہمیشہ کے لیئے ہوگا تو جو ہمیشہ رہنے والی ذات سے محبت کرے گا وہ ہمیشہ رہے گا
حی قیوم سے محبت کریں اس کی محبت آپ کو امر کر دے گی
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top