ظہورِ محبت

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 58

الحب يقبع في داخل كل منا منذ اللحظة التي نولد فيها وينتظر الفرصة التي يظهر فيها منذ تلك اللحظة

ہم میں سے ہر ایک کے اندر محبت تب سے ہے جب سے ہم پیدا ہوئے ہیں
اور یہ محبت تب سے ظاہر ہونے کا لمحہ تلاش کر رہی ہوتی ہے
❗ التبريزي ❗
مؤمن کی محنت تب ظاہر ہوتی ہے جب اپنی مرضی سے سخت سردی میں ٹھنڈے پانی سے وضوء کر کے نماز پڑھتا ہے
قیام اللیل کرتا ہے

سخت گرمی میں روزے رکھتا ہے
جسم مٹی سے اور روح محبت سے پیدا ہوئی ہے
اسی وجہ سے غیر مسلم جب قرآن سنتے ہیں تو ان کی روح پر ضرب پڑتی ہے اور وہ رونا شروع کر دیتے ہیں (یہ بارہا کا مشاہدہ ہے) اسی حقیقی محبت کو لوگوں نے مال و دولت کی ہوس میں چھپا دیا ہے
سوچیں اگر مسلمان بکثرت قرآن کریم پڑھے سنے کا تو اس کی روح پر کتنا اثر ہوگا؟
یاد رکھیں
محبت حقیقی ہو یا مجازی ایک لمحہ ہوتا ہے جس میں وہ ظاہر ہو جاتی ہے
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top