باز آ جائیں کیونکہ وقت نہیں پلٹے گا

اسلامی_طرزِتربیت 167

ابن خلدون تاریخ کے بڑے دماغوں میں سے ایک دماغ تھا
اس نے ایک عجیب بات کہی

لو خُيِّرت بين زوال الطغاة وزوال العبيد لاخترت زوال العبيد لأن العبيد هم الذين يصنعون الطغاة
اگر مجھے ظالم حکمرانوں اور غلاموں میں سے کسی ایک کو مٹانے کا اختیار ملے تو میں غلاموں کو مٹا دوں گا
کیونکہ یہ غلام ہی ہیں جنہوں نے ظالم حکمران پیدا کیئے ہیں
یعنی ظالموں کے آگے جھک کر ان کا گریبان نہ پکڑ کر ان کے لیئے آپس گدھوں کی طرح لڑ کر ظالموں کو غلاموں نے ہی سر پر چڑھایا ہے
لہذا جو ظالم کو ظالم بنانے والے ہیں پہلے ان کو مٹایا جائے یوں غلام قوم کی غلامانہ سوچ ختم کی جائے
سوچ کی غلامی ملک و قوم کو تباہ کر دیتی ہے اور پھر حکمران ایسی مردہ قوم کو گِدھوں کی طرح نوچتے ہیں
کیا آپ نے دیکھا نہیں ملازمت بچانے کی خاطر غزہ کے لیئے بولنے والوں کو اٹھانے والے مسلمان ہیں
کیا آپ نے نہیں دیکھا تجاوزات ہٹانے کے نام غریب غریبوں کی ریڑھی ٹھیلا الٹا دینے والے مسلمان ہیں
کیا آپ نے نہیں دیکھا یہ خبیث النفس اپنے آفسروں کو راضی کرنے کے لیئے غریبوں کی جمع پونجی الٹا دیتے ہیں
ایک اہم ترین اصول یاد رکھیں
حکومتی افراد زبان چلاتے ہیں ان کے حکم پر عمل کرنے والے اصل ظالم ہیں
مظلوم پر ہاتھ اٹھانے ہاتھ ڈالنے والا ظالم ہے اور اس ظالم کو خوراک و سہولیات الغرض ہر قسم کی خدمت {سروس} مہیا کرنے والا ظالم کا معاون ہے
قرآن کریم نے واضح فرمایا
وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ۪
گناہ اور سرکشی پر مدد نہ کرو
ہم نوکری بچا رہے ہیں
ہم نہ مانیں گے تو نوکری جائے گی ہمارے بچے کہاں سے کھائیں گے
ہم نہیں کریں گے تو کوئی اور کرے گا
یہ سب بے کار بہانے رب قہار و جبار کی بارگاہ میں سنانے کی ہمت ہوگی ؟
وہاں حاملہ حمل گرا دے گی بچہ جوان اور جوان بوڑھا ہو جائے گا
جھوٹ بولنا تو دور سوچ بھی سکے گا
جس اولاد کے لئے ظلم کے ساتھی بنے ہوئے ہو وہ اولاد نہیں جہنم کا راستہ ہے
حدیث مبارکہ میں ہے
لا طاعةَ لمخلوقٍ في معصيةِ الخالقِ
گناہ کے کام میں مخلوق کی اطاعت کرتے ہوئے خالق کی نافرمانی جائز نہیں
{شرح السنہ }
تف ہے ایسی نوکری پر اور لعنت ہے ایسے پیسے پر جس میں اللہ وحدہ لاشریک کا حکم چھوڑ کر منی کے ناپاک قطرے سے پیدا ہوئے انسان کی بات کو ترجیح دی جائے
یاد رکھیں
آج کا دن آسان ہے
دنیا کے مسائل و غم بہت ہلکے ہیں موت کے بعد کے مسائل ایسے ہیں نہ بھول سکیں گے نہ مر سکیں گے
لہذا خلاق عالم جل جلالہ کے حکم کے مطابق کسی ظالم کی مدد نہ کریں خواہ نوکری جائے یا پیسہ جائے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top