عجائباتِ_عالم 36
بظاہر یہ تصویر دو منہ والے خوفناک سانپ کی لگتی ہے
مگر یہ تصویر کسی خطرناک سانپ کی نہیں بلکہ ایک قسم کی تتلیوں کی ہے جس کا انگریزی میں نام Atlas ہے
یہ شکاریوں سے بچنے کے لیے اپنی شکل کا استعمال کرتی ہے
اٹاکس اٹلس زمین کی سب سے بڑی تتلیوں میں سے ایک ہے
جس کے پروں کا پھیلاؤ تقریباً 25-30 سینٹی میٹر ہوتا ہے اور یہ مادہ کا سائز ہے
یونہی آپ کو اپنی زندگی میں خشک مزاج و خوفناک لوگ ملیں گے مگر بے چارے اس تتلی کی طرح بے ضرر ہوں گے
دھوکے کھا کھا کر وہ اپنی ظاہری صورت بدل لیتے ہیں جبکہ ان کا اندر نرم و نازک ہوتا ہے
لہذا کسی سے پہلی ملاقات اور سوشل میڈیا پر سخت جوابات کی وجہ سے کسی کے بارے کوئی رائے قائم نہ کریں کیونکہ ممکن ہے زمانے کی سختیوں اور لوگوں کی جفاؤں کی وجہ سے وہ باہر سے سخت اور اندر سے نرم و نازک ہو
✍️ #سیدمہتاب_عالم

