عجائباتِ_عالم 37
کیا آپ جنات سے نکاح کرنا چاہتے ہیں؟
الاشباء والنظائر میں ہے
{1} سیدی حارث محاسبی فرماتے ہیں
جس طرح دنیا میں جنات ہمیں دیکھ سکتے ہیں مگر ہم ان کو نہیں دیکھ سکتے
اسی طرح جنت میں ہم جنات کو دیکھ سکیں گے جنات ہمیں نہیں دیکھ سکیں گے
کوئی جن تنگ کرے تو بلند آواز سے کہ دیا کریں کہ تمہیں جنت میں دیکھ لیں گے
{2} لقط المرجان میں ہے
ابو الشیخ فرماتے ہیں
میں چاہتا ہوں کہ میری بیوی ایک جنیہ ہو تاکہ سفر میں میری مونس و مدد گار ہو
ہمارے ہاں جن عورت کا نام سن کر ٹانگیں کانپ جاتی ہیں
{3} قوم جنات اور امیر اھل سنت کتاب میں ہے
ہر مسلمان کی چھت پر مسلمان جنات ہوتے جب گھر والے کھانا کھاتے ہیں تو وہ جنات نیچے اتر کر دستر خوان پر بیٹھ کھانے میں شرکت کرتے ہیں اور یہ مسلمان جنات کافر جنات کو بھگاتے ہیں
بچے و خواتین آئندہ چھت پر جاتے وقت دھیان رکھیں کوئی ننھا منا جن آپ کو دیکھ رہا ہوگا
آپ کو کبھی محسوس ہوتا ہے کوئی مجھے دیکھ رہا ہے یہ اصل میں کوئی جن یا جنیہ آپ کو دیکھ رہی ہوتی ہے
{لہذا مرد و خواتین اس دیکھنے کو پیغامِ نکاح نہ سمجھیں }جیسا کہ آج کل ہر لڑکا لڑکی نکاح شادی کا رٹ لگائے بیٹھے ہیں
آپ احتیاطی تدابیر اختیار کریں
ہاں اگر کوئی مرد کسی جنیہ سے یا کوئی خاتون کسی جن سے نکاح کی خواہاں ہو تو پہلے دار الافتاء سے رجوع کریں پھر اس ان دیکھی نگاہ کو ہاں میں جواب دیں
{4} لقط المرجان میں ہے کہ
اصل بات تو یہ ہے کہ جنات انسان سے یوں ڈرتے ہیں جیسے گلی کا آوارہ کتا انسان سے ڈرتا ہے
مگر جب انسان جنات سے ڈرتا ہے تو جنات مزید ڈراتے ہیں اور یوں وہ غلبہ پا لیتے ہیں
لہذا خواتین و حضرات دل مضبوط رکھیں اور جنات سے ڈریں نہیں ان کو ڈرایا کریں
یہ تحریر دل کو مضبوط کرنے کے لیئے ہے ڈرانے کے لیئے نہیں ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
