عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 97
اِذْ قَالُوْا لَیُوْسُفُ وَ اَخُوْهُ اَحَبُّ اِلٰۤى اَبِیْنَا مِنَّا وَ نَحْنُ عُصْبَةٌؕ
جب یوسف کے بھائی بولے کہ یوسف اور اس کا بھائی ہمارے باپ کو ہم سے زیادہ پیارے ہیں جبکہ ہم ایک جماعت ہیں
معلوم ہوا
انہوں نے مال و دولت پر حسد نہیں کیا تھا بلکہ محبت پر حسد کیا تھا
حتی کہ قتل و الزام تک نوبت پہنچ گئی
کیونکہ دل کی عطاء مال کی عطاء سے زیادہ قیمتی ہوتی ہے
وھب بن منبہ نے فرمایا
المحبة تنزل من السماء
محبت آسمان سے نازل ہوتی ہے
اور یہ انہی کو نصیب ہوتی ہے جو آسمانی دل رکھتے ہیں
آسمان کی نعمت زمین پر قرار نہیں پکڑتی جلد واپس لوٹ جاتی ہے
لہذا اپنے دل آسمانی بنائیں
مجازی ستھری محبت ہو تو بھی آسمانی ہے جبکہ حقیقی تو مقصدِ انسانی ہے
سیدمہتاب_عالم# ✍️
