عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 116
لَم يَكُن أبداً من شروط السير إلى الله أن تكون في حالة طُهرٍ ملائكية سِر إليه بأثقالِ طينك فهو يحبّ قدومك عليه ولو حَبواً
مولا تبارک و تعالیٰ کی طرف سفر کرنے کے لیئے ملکوتی طہارت ضروری نہیں بلکہ اس کی جناب میں بشری مٹی کا بوجھ اٹھا کے سفر کریں وہ تمہارا سفر اُس کی جناب میں پسند فرماتا ہے خواہ گِھسٹ کر سفر کریں
❗ الرومی ❗
اُس کی طرف سفر بدن سے نہیں طے ہوتا بلکہ دل سے طے ہوتا ہے
دل کو مسلمان کے بغض و کینہ و عداوت سے پاک رکھیں پھر اس دل کی پرواز دیکھیں وہ دل اُڑ کر عرشِ الٰہی کا طواف کرتا نظر آئے گا
اُس کی طرف چلو مزید کوشش کر کے دوڑو مزید کوشش کر کے اڑو
دل میں دو گناہ نہ رکھیں اس کی بارگاہ میں پہنچ جائیں گے ایک محبتِ دنیا دوسرا کسی مومن کی عداوت
یہ دل نزولِ رحمات و برکات کا مرکز ہے تو سے ان نجاستوں سے پاک رکھیں
سیدمہتاب_عالم# ✍️
