اولاد کے لیئے بہترین دعاء کیا ہے

اسلامی_طرزِتربیت 66

اولاد کیا کچھ واپس کرے گی؟

قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے بندہ مومن کو ایک دعاء سکھائی
واصلح لی فی ذریتی
میرے لئیے میری اولاد میں بھلائی رکھ دے

پانچ کلمات پر مشتمل یہ دعاء اپنے اندر خیر و بھلائی کا سمندر لیئے ہوئے ہے

اصلح فی ذریتی یعنی میری اولاد میں بھلائی فرما ایسا نہیں کہا
بلکہ لی یعنی میرے لیئے بھلا کر دے ورنہ معنی ہوتا بھلا کر دے خواہ کسی اور کے لیئے ہو

اور پھر لی کہا یعنی میرے لیئے مطلب ہوا زندہ ہوں تب بھی مر جاؤں تب بھی میرے لیئے بہتر بنا

پھر فی ذریتی کہا فی ظرف کے لیئے آتا ہے جس کا مابعد مظروف ہوتا ھے یعنی اولاد کا بھلائی کو بھلائی جمع ہونے کی جگہ بنا دے
ایسے بھلائی جمع ہونے کی جگہ بنا دے کہ ان کے ذریعہ سے لوگوں کو بھلائی ملتی ہو

جیسا کہ دوسری آیت میں دعاء ہے واجعلنا للمتقین اماما کہ ہمیں متقیوں کا امام بنا دے
یعنی ان میں ایسی بھلائی ہو کہ اصفیاء و اتقیاء کے امام ہوں
للمتقین اماما سے معلوم ہوا کہ رب العالمین کی بارگاہ میں کھل کر سوال کرنا چاہئے
اپنی اولاد کے ولی ہونے کی دعاء کریں محدث ہونے کی دعاء کریں فقیہ و مفسر ہونے کی دعاء کریں مجتہد ہونے
کی دعاء کریں
امام الاولیاء ہونے کی دعاء کریں امام العلماء ہونے کی دعاء کریں
جب دینے والا قادر مطلق ہے ہر شے دے سکتا ہے اور دیتا ہے تو مانگنے والا کیوں جھجکتا ہے؟
ممنوعاتِ شرعیہ کا سوال منع ہے
مثلاً حرام کام کی دعاء
فلاں نامحرم کا دل میری طرف مائل ہو جائے
سود پر پیسہ مل جائے
پاکستان میچ جیت جائے
رشوت کا پیسہ مل جائے
بجلی آ جائے تاکہ فلم دیکھوں
فلاں آ جائے تاکہ اس کو ماروں گالی دوں وغیرہ وغیرہ
باپ کی دعاء بنسبت ماں کی دعاء کے زیادہ مقبول ہے
مگر ہمارے ہاں صرف ماں سے دعاء لینے کا رواج ہے
حدیث پاک میں جہاں تین کی دعاء رد نہ ہونے کا ذکر ہے وہاں مظلوم,مسافر اور باپ کا ذکر ھے

دعاء کے ساتھ تربیت بھی ضروری ھے

اولاد پر کروروں روپے خرچ کر دیں وہ آپکو واپس نہیں لوٹائیں گے
مگر روز کچھ وقت تربیت کریں اور علم دین کی محبت دے دیں اولاد آپ کو کروروں کا فائدہ پہنچائیں گی
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top