اوراد و وظائف کی اہمیت

تصوف_و_صوفیاء 86

صوفیاءِ کرام فرماتے ہیں
المُريد مِن غير وِرْدٍ مَريد
بغیر اوراد کے مُرید مَرید {دھتکارا ہوا شیطان} ہوتا ہے
کامل مُرید وہی ہے جو اپنے مرشد کے اوراد و وظائف پابندی سے کرتا ہو
إمام ابن عجيبة فرماتے ہیں
من ليس له ورد فهو قرد
جس کا ورد نہیں ہوتا وہ قرد (بندر) ہوتا ہے
دوسری جگہ فرماتے ہیں
من ليس له ورد ليس له وارد
جس ورد نہیں ہوتا اس پر کوئی وارد {تجلیات و کشف} نہیں ہوتا
جس شے کے ساتھ مرید پیر کا فیض صحیح معنوں میں ہوتا ہے وہ پیر کے عطاء کردہ اوراد و وظائف کی پابندی ہے

اوراد وظائف حصار قائم کرتے ہیں جس سے مرید و اس کے اھلِ خانہ زمینی و آسمانی بلاؤں سے محفوظ رہتے ہیں
اوراد تسخیرِ خلائق و جلبِ مال کے نہیں بلکہ روحانی مراتب کی بلندی کے لیئے ہوتے ہیں

حقیقت میں یہ رحمتِ الٰہی کو متوجہ کرنے کے مختلف کلمات ہوتے ہیں
اوراد ظاہری و باطنی مصیبتوں کے لیئے آڑ کا کام کرتے ہیں
لہذا پابندی سے کیا کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top