انسانوں اور جنوں کی جنگ

عجائباتِ_عالم 62

روایات میں ہے
جب ابلیس کو دھتکارا گیا
ملعون بنا دیا گیا تو وہ چپ چاپ نہیں بیٹھا
اس نے ایک لشکر تیار کیا تاکہ انسانوں کو مٹا دے
تب حضرت ادریس علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کے دادا *مهلائيل* بادشاہ تھے
• یہ پہلے شخص تھے جنہوں نے شہر آباد کیئے
بابِل , سوس اور الرے جیسے تاریخی شہر بنائے
• یہ پہلے شخص تھے جنہوں نے زمین سے معدنیات نکالی تھیں
انہوں نے انسانوں کا عظیم لشکر تیار کیا
المسالک و الممالک میں ہے
أنّه قهر إبليس وجنوده ومنعهم من الاختلاط بالنّاس وكتب عليهم كتابا في قرطاس أبيض أخذ عليهم فيه المواثيق ألّا يعرضوا لأحد من الإنس
انہوں نے ابلیس اور اس کے لشکر کو مغلوب کیا
جنات کو انسانوں سے ملنے پر پابندی لگائی
انہوں نے ایک سفید کاغذ میں معاہدہ لکھا کہ جنات انسانوں کو تنگ نہیں کریں گے
« المسالك والممالك للبكري ج ١ ص ٧٤ »

امام طبری فرماتے ہیں
ان کی وفات پر جنات بہت خوش ہوئے اور انسانوں کی گھروں میں آنے لگے
« تاريخ الطبري ج ١ ص ١٥٩ »

امام ابن اثیر لکھتے ہیں
مهلائيل پہلے شخص تھے جنہوں نے درخت کاٹے اور ان کو عمارتوں میں استعمال کیا
انہوں نے شریر انسانوں کا نام شیطان رکھا
« الكامل في التاريخ ج ١ ص ٥٤ »

تاریخ طبری و ابن کثیر وغیرہ میں ہے یہ ہفت اقلیم کے بادشاہ تھے
یعنی خشک و تر کے شہنشاہ تھے

شیطان مکمل طاقت کے ساتھ آیا مگر ہار گیا
وہ کیسا ہیبت ناک منظر ہوگا کہ انسانوں اور جنات کی جنگ ہو رہی ہوگی
انسان جن سے ڈر جائے تو وہ ڈراتا ہے اگر نہ ڈرے تو جن ڈرتا ہے
کسی دور میں اس پر ناول لکھا گیا پھر ہالی ووڈ نے اس پر فلمیں بنائیں کہ انسان و جنات کی جنگ ہوتی ہے
ایک حصہ وہ پہلی جنگ دکھائی دوسرا حصہ قیامت کے قریب حتمی جنگِ عظیم کا نقشہ کھینچا اس میں امام مہدی و سیدنا عیسیٰ علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام اپنے محدود ذہنوں کے مطابق دکھائے ہیں
اس میں یاجوج و ماجوج بھی دکھائے ہیں
اُن کے پاس آسمانی علم ہے مگر خلط ملط کر دیا
من چاہی باتیں داخل کر دی ہیں
اسی وجہ سے مکمل حقیقت نہیں دکھا سکتے
فلموں سے متاثر نہ ہوں وہ بھٹکے ہوئے ہیں
کتابیں پڑھیں
دینی تاریخ پڑھیں گمراہ نہیں ہوں گے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top