امہات المومین پر ظلم و ستم

تعظیم_و_تکریمِ_صحابہ_فرض_ھے 10

ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنھا جن سے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے آخر میں نکاح فرمایا
جب جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم عمرہ قضاء کرنے بعد تشریف لا رہے تھے
اس وقت مقام سرف پر ان سے نکاح فرمایا
جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے نکاح کا پیغام لانے والے پیغام نکاح لائے تو آپ اس وقت اونٹ پر تشریف فرما تھیں آپ نے بڑا بہترین جواب دیا

البعير وما عليه لله ورسوله

اونٹ اور جو کچھ اونٹ پر ہے (یعنی وہ خود ) اللہ اور اسکے رسول کے لیئے ہی ہیں

سیدہ میمونہ حضرت عبد اللہ بن عباس اور سیدنا خالد بن ولید کی خالہ ہیں
آپ کا انتقال مکہ پاک میں ہوا

مگر آپ نے وصیت فرمائی کہ مجھے اسی جگہ دفن کیا جائے جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح ہوا تھا اور پہلی رات گزاری تھی
تو آپ کو مکہ پاک سے دس کلو میٹر دور مقام سرف پر دفن کیا گیا

زیر نظر تصویر آپکی مبارک قبر کی ہے ایک راستہ مدینے اور ایک مکہ کو جاتا ھے

مگر نجدیوں نامرادوں کی وجہ سے ام المومنین کی آرامگاہ میں خلل پڑتا ھے کہ ان کی قبر کے بالکل ساتھ مین روڈ بنا دیا ھے

اول اول چار دیواری بھی نہیں بنائی گئی پھر عوام کے احتجاج پر یہ چار دیواری بنائی گئی ہے

اسی طرح جنت البقیع میں موجود امہات المومنین اور شہزادیوں کے مزارات کو نجدی حکومت نے شہید کر دیا ہے
اس کے باوجود وہ مسلمان کہلاتے ہیں

سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top