ردِالحادو_لادینیت 10
انا للہ
اشہد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ و شہد ان محمد عبدہ و رسولہ
عرب ملک مراکش کا ایک شہری ریان بیدن دینِ اسلام چھوڑ کر ملحد ہو گیا تھا
آج وہ فیسبک پہ اپنی آخری پوسٹ کر کے مر گیا
جس میں اس نے سب کچھ کھول کر بیان کیا
کہا کہ
میں ملحد ہو گیا میں نے خنزیر کا گوشت بھی کھایا میں نے شراب بھی پی لی ان سب کے باوجود بھی یورپ مجھ سے راضی نہ ہوا
انہوں نے مجھے اسلام کے خلاف استعمال کیا اور جب انہوں نے اپنا کام مجھ سے نکال لیا تو مجھے چوہے کی طرح پھینک دیا
{ ملحد وہ جو خدا تبارک و تعالیٰ کے ہونے کا منکر ہو جنت و دوزخ اور دوبارہ زندگی ملنے کا منکر ہو }
قرآن کریم نے واضح اعلان کیا ہوا ھے
ولن ترضی عنک الیھود ولا النصاری حتی تتبع ملتھم
تم سے یہودی و عیسائی اس وقت تک راضی نہ ہوں گے جب تم ان کے دین کی پیروی نہ کر لو
یورپ و امریکہ کا یہی حال یہی چال ہے جب تک تم سے کام ہے تمہیں پیسہ شہرت منصب سب دیں گے مگر جب کام پورا ہو گیا تو پھینک دیتے ہیں
سیکولرزم اور لبرلزم نیز رافضیت یہ بیماریاں جلد الحاد کی طرف لے جاتی ہیں
اپنے بچوں کو روشن خیالی نہ سکھائیں نہ ایسے اسکول و کالج میں بھیجیں جہاں جدت پسندی کا مریض بنایا جاتا ہے
عیش و عشرت کی زندگی کے سراب کے پیچھے لگا کر ایمان چھین لیتے ہیں
عیاشیاں پہلے پہل دین پر عمل کرنے سے روکتی ہیں پھر دین کے اصولوں پر اعتراض کرنے پر ابھارتی ہیں پھر مذاق کرنے پر بیباک کرتی ہیں
لہذا زیادہ عیاشی نہ کریں نہ بچوں کو اس کا عادی بنائیں
بھوک , گرمی , سردی , مشقت, بیماری سہنے اور ان پر صبر شکر کرنے کی تعلیم دیں
دنیا کی محبت مال کی چاہت منصب کی طلب یہ سب فکر آخرت اور خوف خدا سے غافل کرتی ہیں
اللہ تعالیٰ ہمارا خاتمہ ایمان پہ فرمائے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
