اب گھر مر گیا

کامیاب_خواتین 27

امام ابو ربیعہ فقیہ صوفی کی زوجہ محترمہ کا انتقال ہوا تو یہ اپنی زوجہ کو دفنانے کے بعد کہنے لگے
الله تجھ پر رحم کرے اب تو شفاء پاگئی اور میں مریض ہوگیا ہوں
تو عافیت میں چلی گئی اور میں مبتلائے مصیبت ہوگیا
ہوں
دنیا تیرے ساتھ ہی تو تھی تیرے بغیر دنیا بے معنی ہے
تیری موجودگی میری آدھی قوت تھی اور تیرے جانے سے میری آدھی قوت کم ہوگئی ہے

جب ابو ربیعہ گھر واپس آئے تو دائیں بائیں دیکھنے لگے اور پھر کہنے لگے
اب گھر مر گیا ہے کیونکہ گھر کی عمارت اس میں موجود بیوی کی چہل پہل سے زندہ رہتی ہے
(وحی القلم للرافعی)

بیوی واقعی دل کا سرور ذہن کا سکون اور آنکھوں کا نور ہوتی ہے
اسی کے دم سے گھر میں بہار اور دل میں قرار ہوتا ہے

بیوی کہلانے کی وہی خاتون حقدار ہے جو وفاء شعار ہو

حضرت ابو ربیعہ کا واقعہ پڑھ کر ذہن بنا کہ اپنی زندگی کی ساتھی کو خراجِ تحسین پیش کروں

سیدہ ام مصطفیٰ میرے لیئے نعمتِ غیرِ مترقبہ (یعنی جس کی امید ہی نہیں تھی وہ نعمت) ہے بس اس خاتون کے ملنے پر الله رب العزت کی بارگاہ میں وہی کلمہ کہوں گا کہ جس سے بہتر شکر کا کلمہ نہیں کہا گیا یعنی الحمد للہ
شکر ادا کریں کہ شکر ادا کرنے سے نعمت میں اضافہ ہوتا ہے
آپ اپنی زوجہ کو خراجِ تحسین اسی عبارت میں تبدیلی کے ساتھ کر سکتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top