کامیاب_خواتین 26
اندلس میں مسلمانوں کے روشن زمانے کی بات ہے
دولہے کی انگوٹھی پر لکھا ہوتا تھا,
إنْ غِبت لمْ ألق إنسانًا يُؤنسني
اگر تم مجھ سے دور ہو جاؤ تو کوئی بھی انسان مجھے سکون نہ دے سکے گا
اور دولہن کی انگوٹھی پر لکھا ہوتا تھا,
وَإنْ حَضرت فكُلّ النَّاسِ قَد حَضَرَ
اور اگر آپ موجود ہوں تو گویا تمام لوگ موجود ہیں
قرآن کریم میں میاں بیوی کے رشتے کو سکون کا رشتہ قرار دیا گیا ہے
اور حدیث پاک میں نکاح کو آدھا ایمان قرار دیا گیا ہے
اور یہ سکون اور نصف ایمان آپس کی محبت اور عزت پر منحصر ہے
جہاں نہ محبت ہو نہ عزت وہاں نہ سکون ہوگا نہ ایمان محفوظ رہے گا
میاں سوچے کہ بیوی اس کی دنیا و آخرت میں سے سب سے زیادہ قیمتی شے یعنی ایمان کی محافظہ ہے تو اس کی بیوی سے محبت بڑھ جائے
اور بیوی سوچے کہ میاں اس عزت کا محافظ اور کھانا پینا رہائش فراہم کرتا ہے اور اس کے سکون کا سبب ہے تو اس کی شوہر سے محبت بڑھ جائے
° معاملہ خراب تب ہوتا ھے جب ہر ایک اپنے حق پر تو نگاہ رکھتا ھے مگر دوسرے کے حق ادا کرنے میں کوتاہی کرتا ھے °
قرآن کریم نے میاں بیوی کے رشتے کو محبت کا اور رحمت کا رشتہ قرار دیا ھے
اسے زحمت اور سختی کا رشتہ نہ بنائیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
