آپ کے لیئے بھلائی ہو

مصطلحاتِ_علومِ_دینیہ 16

اھلِ عرب بطورِ دعاء کہتے ہیں

للہ دَرک
اللہ تجھے بھلائی دے
للہ دَرہ
اللہ اسے بھلائی دے
اس کا معنی تو یوں بنتا ہے اللہ کے لیئے تیرا دودھ ہے مگر کیونکہ دودھ میں کثرت و برکت دینے والی ذات اللہ رب العزت کی ہے
اسی لیئے للہ کہا جاتا ہے یعنی اس کی کثرت کرنے والی ذات رب العالمین کی ذات ہے
{ لسان العرب }
الدَر کا لغوی معنی دودھ ہے اور اھلِ عرب کے ہاں دودھ قیمتی ترین شے تھی کیونکہ ان کا گزارہ اسی دودھ پر ہی ہوتا تھا
اسی لیئے کسی کو خیر کی دعاء دینے کے لیئے للہ درہ کا استعمال شروع کر دیا
اور پھر ہر اس شے کے لیئے یہ جملہ بولا جانے لگا جس پر تعجب ہوتا ہو اور ساتھ بھلائی کی دعاء کی جاتی ہو
کیونکہ کسی شے کی کثرت تعجب کو لازم کرتی ہے
بطور مذمت بھی اس کا استعمال ہوتا ہے
لا در دَرُہ
اس کے لیئے بھلائی نہ ہو

الدر کا ایک معنی نفس بھی ہے
کہا جاتا ہے

دفع الله عن درہ
اللہ رب العزت اسے اس کے نفس سے دور رکھے
اس کی ترکیبِ نحوی کرتے وقت
لام جار اور اسمِ جلالت مجرور
جار مجرور مل کر ثابت یا کائن کے متعلق کر کے خبرِ مقدم اور در مضاف کاف مضاف الیہ یہ دونوں مل کر مبتدائے مؤخر بنائیں گے

الدُر دال کی پیش کے ساتھ بڑے موتی کو کہتے ہیں

حسان الہند عرض کرتے ہیں

دندان و لب و زلف و رُخِ شہ کے فِدائی
ہیں دُرِّ عدن ، لعلِ یمن ، مُشکِ ختن پھول

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top