آپ کو کیا بننا ہے ؟

اسلامی_طرزِتربیت 112

جب دل غلطی کر رہا ہو اور دماغ سمجھا رہا ہو تو وہ غلطی کر لیں
اور اگر دماغ غلطی کر رہا ہو اور دل سمجھا رہا ہو تو وہ غلطی نہ کرے

دنیا میں دو طرح کے لوگ ہیں
اہلِ دل
اور اہلِ خرد جن کو اہل عقل بھی کہتے ہیں
اہلِ عقل کی باتوں میں بے رونقی بے نوری رہتی ہے جب تک وہ دل کی باتیں شامل نہ کر لے
اہلِ عقل تصنع , تکلف , بناوٹ سجاوٹ میں پڑے رہتے ہیں
جبکہ اہلِ دل سادہ مگر دل میں اترنے والے ہوتے ہیں
جہاں اہل عقل کی کثرت ہوتی ہے وہاں مقابلہ , مخاصمہ , مقابلہ کثرت سے ہوتے ہیں اسی وجہ سے وہاں فتنہ و فساد زیادہ ہوتا ہے
جب کہ جہاں اہلِ دل زیادہ ہوتے ہیں وہاں امن سکون راحت عافیت یہ سب ہوتی ہے اگرچہ غربت ہو
ہمارے آباء و اجداد اہلِ دل تھے اور آج کے لوگ اہلِ عقل ہیں یہی وجہ ہے کہ پہلے زمانے میں محبت , حیاء , رواداری , لحاظ کثرت سے تھے
کوئی بھی گھر عقل کے زور پر اباد نہیں ہوتا بلکہ دل کے زور پر اباد ہوتا ہے
لہذا اگر اپ کو دو میں سے ایک کا اختیار دیا جائے تو اپ اہلِ عقل مت بنیے بلکہ اہلِ دل بنیے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top