دین و قوم کی بقاء کرکٹ میں نہیں ہے

اسلامی_طرزِتربیت 113

میں نے یہ تصویر دیکھی تو سکتہ سا آ گیا
جنابِ رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
اذا لم تستحی فاصنع ما شئت
جب تجھے حیاء نہ رہے تو جو مرضی کر

واللہ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت نہ ہوتی تو یہ امت ہلاک کر دی جاتی •
یہاں ایسے ایسے بے حیاء موجود ہیں جو حرم پاک میں ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر سیلفیاں لیتے ہیں
جہاں اونچا سانس جرم بن جاتا ھے وہاں کیمرے کے لشکارے مارے جاتے ہیں
تصاویر بنائی جاتی ہیں
ارے کم بخت وہاں تو دل کی دھڑکن سنی جاتی ہے اور تو موبائل پر پیغام چلاتا ھے؟
تو جس بھی جگہ پر ہے وہ تجھے جانتے ہیں تبھی تَو تُو مسلمان ہے اور تو ہے کہ اس بارگاہ میں جا کر آڈیو ویڈیو کالیں کرتا , کرواتا ھے
میرا دل چِر جاتا ھے جب
لا ترفعوا اصواتکم فوق صوت النبی
والی ذات کی بارگاہ میں کھڑے ہو کر کالز کا سنا جاتا ھے
ہمارے امام اعظم کے نذدیک مدینہ منورہ میں مستقل رہائش رکھنا مکروہ ہے کیونکہ وہاں کے آداب اور تقدس کا لحاظ انتہائی مشکل ہو جاتا ھے
زیر نظر تصویر میں ایک فاجر شخص کی بے باکی دیکھیں کرکٹ جیسے فضول کام کے لیئے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں بیٹھ کر دعاء کی عرض کی جا رہی ہے
بے شمار مذہبی لوگ کرکٹ کے دنوں میں کرکٹ کی باتیں کرتے نظر آتے ہیں
مقررین مصلحین کی ایک تعداد ہے جو اس فضول کام کو سپوٹ کرتی ہے

إذا كان الغراب دليل قوم
يمر بهم على جيف الكلاب
جب کوا ہی کسی قوم کا رہنماء ہو تو کوا انکو مردار پر ہی لے جائے گا
دنیا دار کرکٹ کا دلدادہ ہو تو بڑی بات نہیں دیندار ہو تو بہت کوفت ہوتی ہے
مذکورہ تصویر مذہبی ذہن رکھنے والے شخص کی ہے
ایسی مذہبیت سے اللہ بچائے جس میں شرمِ نبی نہ ہو ادبِ رسول نہ ہو اور پاسِ شرع نہ ہو

یہ قوم کی خساست و رذالت ہی ہے کہ قرض کے بوجھ تلے دبی ہے
دنیا بھر کے مسلمان مقہور و مظلوم ہیں مگر ان کا پیسہ کبھی مظلوم مسلمانوں پر نہیں لگا ان کی فریادیں کبھی مسلسل مظلوموں کے لیئے نہیں ہوئیں
مگر ان کا پیسہ ان کی دعائیں شیطانی کھیل کے لیئے استعمال ہوتے ہیں
ہمارے دین , ہمارے ملک کی عزت و بقاء نہ کرکٹ میں ہے نہ کسی کھیل میں ہے
عزت و بقاء غیرتِ دینی میں ہے احکامِ اسلام بجا لانے میں ھے

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top