عشقِ_سیدِ_عالم 42
مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بچوں کی کفالت کریں
وہ جن کی محبت آپ پر واجب ہے ان کی کفالت کریں
° لوگ کہتے ہیں کربلاء میں ہم ہوتے تو اپنے بچے قربان کروا کے نبی پاک صلی علیہ وسلم کے بچوں کو بچا لیتے تو جناب آج بھی مہنگائی و بے روزگاری کا کربلاء ہے ان صلی اللہ علیہ وسلم کے بچوں کی کفالت کریں °
وہ جن پر دن میں چونتیس بار درود پاک پڑھتے ہیں ان کی کفالت کریں
آپ کا بچہ بھوکا پیاسا , بے گھر ہو اور میں آپ کے نام کے جلوس نکالوں آپ کے جھنڈے اٹھاؤں آپ کے نام سے غرباء و فقراء میں لاکھوں کی خیرات بانٹوں تو کیا آپ مجھ سے خوش ہوں گے؟
بلا تمثیل حضور جانِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد پریشان حال ہو اور آپ جلوس و جلسوں میں لاکھوں لگا دیں وہ خوش ہوں گے؟
!تو جن کے نام پر اتنا خرچا , جن کا اتنا چرچا کر رہے ہیں ان کی اولاد کی کفالت کریں
اگر آپ کو معلوم ہو کہ فلاں سید بے روزگار ہے فلاں بیمار ہے مگر دوائی کے پیسے نہیں فلاں بھوکا ہے مگر کھانے کا سامان نہیں اور آپ میلاد پر حسبِ توفیق خرچ کر دیں مگر میلاد والے کے بچوں پر خرچ نہ کریں تو واللہ آپ کا عمل مردود و مذموم ہے
° یاد رکھیں سادات کرام کی محبت فرض اور ان کی حتی الامکان امداد وجوب کی حد تک ہے °
اولاً سادات کرام کے مسائل حل کریں مصائب دور کریں پھر بھی توفیق ہو تو میلاد پر خرچ کریں
!لہذا حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد کی کفالت کریں
سیدمہتاب_عالم# ✍️
