کیا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم فزکس و بائیو کے جواب دیتے؟

عشقِ_سیدِ_عالم 41

شیخ محمد بن احمد نبھان سے حاضرین میں سے کسی نے پوچھا
سلونی عما شئتم
مجھ سے جو چاہو پوچھ لو
کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
اگر حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے فزکس و بائیو کے سوال کیئے جاتے تو کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم جواب دیتے؟
شیخ محمد بن احمد نبھان نے فرمایا
میں حدیث کے صحیح اور ضعیف ہونے کی بات نہیں کرتا بس اتنا کہتا ہوں
سلونی عما شئتم
مجھ سے جو چاہو پوچھ لو

یعنی وہ صلی اللہ علیہ وسلم تو عالِمِ ماکان و ما یکون ہیں میں ان کا ادنی سا غلام ہوں مجھ سے دنیاوی علوم کے سوالات کریں تمہیں ہر علم کے بارے تسلی بخش جواب ملے گا

اور یہ °°° حقیقت ہے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم ہر اس علم کو جانتے ہیں جو اللہ رب العزت نے مخلوق پر نازل فرمایا °°°
علم کی خیرات تو ان کے در سے ہی بٹتی ہے
حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم اولین و آخرین کے علوم جانتے ہیں مگر ہر علم استعمال نہیں فرماتے
بلکہ علوم تو ان کے در کے غلام ہیں
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top