آپ آزاد معزز خاتون ہیں یا لونڈی ہیں ؟

کامیاب_خواتین 35

یہ امریکن پائیلٹ کہتا ہے
جب سعودی ائیرپورٹ سے جہاز بلند ہوا تو برقعے میں لپٹی باپردہ خواتین کو دیکھ کر میری نظر جھک گئی
مگر جب امریکی ایئر پورٹ پر لینڈنگ ہوئی میں نے دیکھا ایک خاتون بھی باپردہ نہیں تھی
سب کے برقعے سیٹوں کے پیچھے پھینکے ہوئے تھے اور وہ خواتین بے پردہ جہاز سے اتر رہی تھیں
اسلامی ملک چھوڑتے وقت اسلامی احکام و اخلاق بھی چھوڑ دیئے جاتے ہیں
غیرت و حمیت حتی کہ دین بھی چھوڑ دیا جاتا ہے

بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو یورپ و امریکہ میں اسلامی حلیئے میں رہتے ہیں
ورنہ جیسا دیس ویسا بھیس حتی کہ عقائد و نظریات بھی غیروں والے قبول کرنا شروع کر دیتے ہیں
ایسی دولت و شہرت قبر میں لے کر جاؤ گے جو آپ کو وفادار نہ بنا سکے
جو انسان دین سے وفادار نہیں وہ کلبِ مردار سے بدبودار کردار کا شہکار ہے

بہت بار دیکھا گیا ہے کہ مذہبی گھرانے کی خواتین برقعہ کر کے گھر سے نکلتی ہیں اپنے آفس یا یونیورسٹی پہنچتے ہیں اتار دیتی ہیں
یہ دین کو مزاق بنانے والیاں پھر واپس جا کر اپنی مجبوریوں کا رونا روتی ہیں
بھئی کونسی مجبوری ؟
اپنے فیشن پورے کرنے کی مجبوری ؟
اونچے اونچے خواب پورے کرنے کی مجبوری ؟
عورت کو گھر چھوڑنے کی اجازت دو چیزوں میں ہے
ایک عزت بچانے کی خاطر دوسری بھوک مٹانے کی خاطر مگر سہولیات و فیشن و خاندان و معاشرے کی دوسری خواتین سے مقابلہ بازی کرتے ہوئے کمائی کی خاطر چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے
قرآنی حکم ہے اپنے گھروں میں ٹھہری رہو
کیا آپ اس حکم سے بلند ہیں ؟
کیا آپ اس حکم کو چلینج کریں گی ؟
کیا آپ اس حکم میں من مرضی کی تاویلات کریں گی ؟
پہلے زمانے میں گھروں سے باہر صرف لونڈیاں کام کاج کرنے نکلتی ہیں آزاد و معزز خواتین گھروں میں آن بان شان سے ٹھہری رہتی تھیں
آپ دور جدید کی آزاد و معزز خاتون ہیں یا کسی کمپنی و ادارے کی لونڈی ؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top