آل رسول کا ختم ہوجانا قیامت کی نشانی ہے

آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 13

آل رسول علی جدھا وعلیھم الصلوۃ و السلام کا نیک فرد ہو یا بد امت کے لیئے عذاب سے امان ہے

یہ اچھے ہوں یا برے آپ کو عذابِ الٰہی سے بچانے والے ہیں

یہاں دنیا میں عذاب آگ پتھر پانی کے عذاب سے نجات ہیں وہاں آخرت میں جہنم کے عذاب سے نجات ہیں

اسی وجہ سے ہر نماز میں ان نفوس مطہرہ پر درود پڑھا جاتا ہے
حدیث شریف میں ہے
النجوم امان لاھل السماء و اھل بیتی امان لاھل الارض اذا ذھب النجوم ذھب اھل السماء و اذا ذھب اھل بیتی ذھب اھل الارض
ستارے آسمان والوں کے لیئے امان ہیں اور میری اھل بیت زمین والوں کے لیئے امان ہے جب ستارے تباہ ہو جائیں گے آسماں والے تباہ ہو جائیں گے اور جب میری اھل بیت زمین سے ختم ہو جائے گی زمین والے تباہ ہو جائیں گے
❗حاکم / طبرانی ❗

آل رسول کا وجودِ مسعود نہ صرف امت بلکہ غیر مسلموں کے لیئے دنیاوی عذاب سے نجات کا سبب ہے

امام نبھانی فرماتے ہیں
اس حدیث پاک سے صرف نیک آل رسول مراد نہیں ہے بلکہ آل رسول میں وہ ذرہ مراد ہے جو ان کے رگوں میں دوڑتا ہے
یعنی خونِ مصطفیٰ
❗ملخصاً من الشرف المؤبد ❗
مزید فرمایا
اس کی طرف اشارہ قرآن کریم کی وہ آیت کرتی ہے
مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُعَذِّبَهُمْ وَ اَنْتَ فِیْهِمْؕ
اللہ کی شان نہیں کہ ان کو عذاب دے جب تک آپ ان میں تشریف فرما ہیں
❗سورہ انفال ❗

اعلی حضرت کہتے ہیں
اَنْتَ فِیْہِمْ نے عَدُوْ کو بھی لیا دامن میں
عیشِ جاوید مبارک تجھے شیدائی دوست
جب دشمن کو ان صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں عذاب نہیں تو اے ان پر فدا ہونے والے تجھے تو ہمیشہ کی موج مارتی زندگی مبارک ہو
امام نبھانی نے فرمایا
امان ہونے میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آل حضور کے قائمقام ہے کیونکہ آل حضور سے ہی ہے
❗الشرف المؤبد ❗

الله الله کیسی بابرکت اولاد ہے جو امت کو عذاب سے بچانے میں نیابتِ رسول کا کام کرتی ہے
یہی وجہ ہے عوام کو لگتا ہے سادات خوش باش عیش و عشرت میں زندگی گزارتے ہیں مگر حقیقت میں ایک بوجھ تلے دبے اور خاص فکرِ معاش کی پریشانی میں مبتلاء رہتے ہیں
بعض روایات میں آل رسول کے لیئے غربت و فاقہ کی بشارت آئی ہے
اس طرح کے کئی بوجھ ہونے کے بعد یزیدی فکر کے افراد بھی ساتھ ساتھ ہیں جو الفاظ کے نشتر سے سادات کو ستاتے اور محض عام لوگ شمار کرتے ہیں
علامہ مناوی نے قیامت کی علامات میں سے ایک علامت سادات کا دنیا سے ختم ہوجانا بھی بیان کیا ہے
اب کوئی احمق پاجی ہی ہوگا جو اپنے لیئے امان کو ہلکا سمجھے
انا اعطینک الکوثر
آل رسول وہ خیر کثیر ہے جو رب العالمین نے رحمۃ للعالمین کو عطاء فرمائی ہے
سندھ و ہند کے کسی مراثی و شودر کی ہفوات سے خیر میں کمی نہیں اضافہ ہی ہوگا کیونکہ ان کے رب کا وعدہ ہے
وللآخرۃ خیر لک من الاولی
اے پیارے آپ کی آنے والی گھڑی پہلی سے بہتر ہوگی
تو حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد میں اضافہ بہتری ہے
آپ بے شک غصے سے انگلیاں چبائیں
اس خیرِ کثیر میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ہوتا رہے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top