لطائفِ_علمیہ 20
ہر انسان میں ایک بچہ ہوتا ہے
ہر انسان میں ایک عاشق ہوتا ہے
ہر انسان میں ایک بدمعاش ہوتا ہے
ہر انسان میں ایک مجرم ہوتا ہے
ہر انسان میں ایک نیکوکار ہوتا ہے
ہر انسان میں ایک مسخرہ ہوتا ہے
ہر انسان میں ایک نرم دل ہوتا ہے
ہر انسان میں ایک سخت مزاج ہوتا ہے
ہر انسان میں ایک انسان ہوتا ہے
مذکورہ صفات و عادات ہر ایک کے سامنے ظاہر نہیں کرتا بلکہ ہر عادت مخصوص لوگوں کے سامنے ظاہر کرتا ہے
اور دوسروں کے سامنے میسنا بن جاتا ہے
لہذا کسی پر انگلی نہ اٹھائیں کیونکہ آپ میں بھی ویسی عادت ہے
✍️ سید مہتابِ عالم
