کیا آپ اپنا وقت فروخت کریں گے

اسلامی_طرزِتربیت 51

ایک شخص دن بھر کا تھکا گھر آیا اس کا اکلوتا بیٹا کہنے لگا
بابا آپ ایک گھنٹے میں کتنا کما لیتے ہیں؟؟؟

باپ بڑا حیران ہوا اور اسے غصہ بھی بھی آیا
اس نے بمشکل غصے پہ قابو پایا اور کہنے لگا
بیٹا یہ سوال آپ کے کرنے کا نہیں اور نہ آپکو اسی پرواہ ہونی چاہیئے

بیٹا کہنے لگا بابا بس میں جاننا چاہتا تھا کچھ خاص وجہ نہیں تھی
باپ اکلوتے بیٹے کی محبت میں نرم پڑگیا اور کہنے لگا بیٹا مجھے ایک گھنٹے کا ایک ہزار ملتا ہے

بیٹے نے سنا سر جھکایا پھر کہنے لگا
بابا مجھے پانچ سو ادھار دے دیں میں آپکو واپس لوٹا دوں گا

باپ غصے سے تلملا اٹھا اور بھڑک کر بولا جاؤ جا کر سو جاؤ
میں سارے دن کا تھکا آیا ہوں اور تم الٹے سیدھے سوال کر رہے ہو

بیٹا سر جھکا کر اپنے کمرے میں چلا گیا اور دروازہ بند کر لیا
کچھ دیر بعد باپ کو خیال آیا کہ میں نے بچے کو خوامخواہ ڈانٹ دیا ہے

وہ بچے کے کمرے میں گیا تو دیکھا کہ بچے کے ہاتھ میں پانچ سو روپے ہیں

باپ غصے سے بھڑک اٹھا کہ بچے کے پاس پیسے ہیں مگر پھر بھی مجھ سے مانگ رہا ھے ایسی کیا مجبوری آن پڑی ہے

بیٹے کو ڈانٹ کر کہا کہ جب پیسے ہیں تو مجھ سے کیوں مانگ رہے تھے

بیٹا کہنے لگا

بابا میرے پاس پانچ سو روپے ہیں میں آپ سے پانچ سو مزید ادھار اس لئیے مانگ رہا تھا کیونکہ آپ کے ایک گھنٹے کی قیمت ایک ہزار روپے ہے

میں چاہتا تھا کہ ایک ہزار کے بدلے آپکا ایک گھنٹا خرید لوں

کیا آپ مجھے ایک گھنٹہ فروخت کر سکتے ہیں؟؟؟

باپ کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی , اسے بچے کا احساسِ محرومی سمجھ آگیا اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے کہ میں جس کے لئیے کمائی کر رہا ہوں اسے اپنا وقت ہی نہیں دے پا رہا

یہ کیسا ظلم ہے کیسا ستم ہے

یہ ظلم و ستم اکثر باپ اولاد سے کرتے ہیں

یاد رکھیں کہ مال و دولت آپکی کمائی تو ہے مگر کل کمائی نہیں آپ کی کل کمائی آپ کی اولاد ہے

اگر آپ اپنے بچوں کو وقت نہیں دیں گے تو پھر کوئی اور اس کے ساتھ وقت گزارے گا
جسکی وجہ سے بچہ بگڑ سکتا ھے نافرمان ہوسکتا ھے عیاش و لاپرواہ ہوسکتا ھے
جو آپ کے بچے کو وقت دے گا بچہ اسی کا ہو جائے گا
جو باپ بچے کو وقت نہیں دیتا صرف کما کر سمجھتا ہے اپنا حق ادا کر دیا وہ بڑھاپے میں اس بچے کی بیوفائی سہتا ہے

جب بچہ پندرہ سال سے اوپر ہو جائے تو اسکے ساتھ دوستانہ رویہ رکھیں
گھر کے کام کاج میں اس سے مشورہ کریں تاکہ بچے میں قوتِ فیصلہ’ خود اعتمادی اور صاحبِ مشورہ ہونے کی خصوصیات پیدا ہوں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top