کچھ کڑوی حقیقتیں جہاں بولنا سخت مگر ضروری ہے

کامیاب_خواتین 46

یہ زمانہ دھوکے فریب کی کثرت کا زمانہ ہے
خواتین کی طبعیت میں ضعف و جذب { قبول کرنے }کا مادہ زیادہ ہوتا ہے
خصوصاً مذہبی طالبات جلد متاثر ہوتی ہیں پھر جلد بہک جاتی ہیں
یہ عموماً اندازِ بیاں و طرزِ تدریس سے بہت متاثر ہوتی ہیں پھر جس سے متاثر ہیں خواہ وہ اخلاقی طور پر حیوانیت سے بھی نیچے شیطانیت سے لتھڑی ہوں متاثر ہونے والی کے نزدیک وہ عالمہ فاضلہ بلکہ ولیہ ہے
ان کی اس متاثر ہونے والی عادت کو دیکھ کر بڑی آسانی سے یہ بات سمجھ آ جاتی ہے کہ کثیر خواتین دجال کی پیروکار کیوں ہوں گی

ایسے نت نئے قصے سننے کو ملتے ہیں
ایک معلمہ جسے بولنے کی مہارت حاصل ہے اسی مہارت کا فائدہ اٹھا کر مذہبی حلقوں میں اپنا نام پیدا کیا
اور پھر مَردوں کے روابط بڑھائے
لچھن دکھائے مکھن لگائے
اپنی مظلومیت کے افسانے گھڑ گھڑ کے سنائے
کثیر مرد بہکائے اور پھر بیک وقت چار نکاح فرمائے
اور ہر ایک سے بطور بیوی جیبوں سے پیسے نکلوائے
دو چیزیں انسان کا ایمان خراب کر دیتی ہیں
پیسے کی طلب اور شہرت کی طلب
اس معلمہ میں دونوں کی ہیں
مجھے جب معلوم ہوا تو عجیب کیفیت بنی
لوگ جسے عالمہ سمجھتے ہیں وہ زانیہ ہے
جسے ولیہ سمجھتے ہیں وہ شیطان ہے
{ سخت الفاظ پر معذرت }
ایک تو بیڑا غرق ہو موبائل کے فلٹر کا کہ رج کے بد صورت کو ٹِکا کے خوبصورت دکھاتا ہے
اور پھر تصویر و ویڈیو میں حقِ زوجیت جتائے جاتے رہے
اِس فریب میں جو جو آئے مجھے ان کا نام معلوم ہوا تو میں ہکا بکا ہوگیا
اب مسئلہ یہ ہے جو بیچارہ پھنسا وہ مشہور ہے وہ اپنی حماقت کیسے اور کیوں بیان کرے

اِس معلمہ کے بارے جب معلومات جمع ہوئی تو ایک بات فوراً ذہن میں آئی
جیسے ہر علاقے میں مشہور ہوتا ہے کہ فلاں نہر یا فلاں دریا ہر سال ایک بندہ لیتی ہے ویسے یہ ماہر مدرسہ ہر سال ایک بندہ بدلتی ہے

یہ چند نصیحتیں اب تک گئی متاثر ہونے والی طالبات و خواتین کے لیئے

پہلی بات
ایک تابعی کا قول ہے
غور کرو تم دین کس سے لے رہے ہو
استاد اپنے اخلاق و کردار اپنی عفت و پاکدامنی غیر محسوس طریقے سے شاگرد کے دل و دماغ میں انڈیل رہا ہوتا ہے
دجال کے پاس کچھ لوگ اس لیئے جائیں گے کہ ہم اسے لاجواب کریں گے یا محض تماشا دیکھیں گے مگر وہ جب جائیں گے تو اس کے پیروکار بن جائیں گے
دوسری بات
جنس اپنے جیسی جنس کی طرف مائل ہوتی ہے
جس میں ایسی بدکاری و رنگین طبیعت ہوتی ہے وہ ادھر جاتا ہے
تیسری بات
فحش کو کسی بھی طرح مدد دینے والا اسی زمرے میں آئے گا
اگر آپ پاکیزہ حلال و طیب کے معاون نہیں بن سکتے تو حرام کیج تعداد بھی نہ بڑھائیں
چوتھی بات
حدیث شریف میں ہے

المرء علی دین خلیلہ
بندہ اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے
اور ظالم و بدکار کا دوست اسی کے ساتھ ہوگا اسی کے نظریے پر ہوتا ہے
کل قیامت میں ایسی فاحشہ کی کسی بھی طرح اعانت کرنے والا کہے گا
کاش میں نے فلاں کو دوست نہ بنایا ہوتا
مذکورہ ماہر مدرسہ کی عادت اپنی فحش ویڈیو بھیجنے کی تھی جس سے اچھے خاصے مرد کو بہکا دیتی تھی
ایک دوسری خاتون جو مذہبی ہے مدرسہ میں مکمل پردہ کرتی ہے مگر ٹک ٹاک پر عریاں ویڈیو بناتی ہے
ایک تیسری خاتون جو دینی درس میں ہے اور کثیر نا محرموں سے روابط ہیں
اب اس سب میں باپ کا کیا کردار ہے ؟
آپ باپ ہیں تو
بچیوں کے موبائل پر نظر رکھیں

پہلی خاتون کے ساتھ ماں باپ سب ملے ہوئے ہیں تبھی یہ نوبت آئی ہے

کم کھائیں حلال کھائیں حلال کریں حلال رابطے رکھیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top