کون سی شقاوت سخت ہے

ذاتی_مطالعہ 71

شقاوت [بدبختی] کیا ہے امام شافعی سے پوچھتے ہیں

وَمِنَ الشَقاوَةِ أَن تُحِبَّ
وَمَن تُحِبُّ يُحِبُّ غَيرَكَ

بدبختی کی ایک قِسم یہ بھی ہے تم جس سے محبت کرو وہ کسی اور سے محبت کرے

أَو أَن تُريدُ الخَيرَ لِلإِن
سانِ وَهُوَ يُريدُ ضَيرَكَ
یا تم کسی انسان کی بھلائی چاہو اور وہ تمہارا نقصان چاہے
❗ دیوان امام الشافعی ❗

امام شافعی نے بدبختی کی دو صورتیں بیان کی ہیں
اول تم جس سے محبت کرو وہ تمہیں خاطر میں نہ لائے اور تمہاری محبت پھینک دے قدر نہ کرے
دوم تم کسی کا بھلا کرو بدلے وہ وہ ایسا کم ظرف ہو تمہیں نقصان پہنچائے
آپ کس بدبختی میں مبتلاء ہیں؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top