حکمةُ_العرب 15
لا تطلب حاجتك من كذاب فإنه يقر بها بالقول ويبعدها بالفعل
اپنی حاجت کذاب {جھوٹے} شخص سے بیان نہ کرو کیونکہ وہ زبانی طور پر حاجت پوری کرے گا اور عملی طور پر پوری نہیں کرے گا بلکہ روڑے اٹکائے گا
یعنی دکھاتا سجی {دائیں} اور مارتا کھبی {بائیں} ہے
زبان سے بڑے بڑے دعوے کہ دنیا آپ کے قدموں میں لا دے گا اور عمل کے وقت ساری دنیا آپ کے سر پر اُلٹا دیتا ہے
✍️ سید مہتابِ عالم
