طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 125
بعض کتب کو قبولیت نصیب ہوتی ہے
بعض علماء کو شہرت مگر قبولیت نہیں اور بعض کو شہرت مع قبولیت نصیب ہوتی ہے
اور بعض علماء کو خمول { گمنامی } مع مقبولیت نصیب ہوتی ہے
یہی سب سے بہترین ہے
تاریخِ اسلام میں چند کتب ایسی ہیں جن کو شہرت و مقبولیت دونوں نصیب ہوئی ہیں حتی کہ ان کے بارے علماء کرام کے محاورے مشہور ہو گئے
{1} تحفة الفقھاء کے بارے علماء نے فرمایا
شرح تحفته فزوّجه ابنته
شاگرد نے استاذ کی کتاب کی شرح کی تو استاذ نے شاگرد سے اپنی بیٹی کی شادی کر دی
{2} امام نووی کی کتاب اذکار کے بارے کہا گیا
بع الدار واشتر الأذكار
گھر بیچ کر کتاب الاذکار خرید لو
{3} زاد المستقنع کے بارے علماء نے فرمایا
من حفظ الزاد أفتى بين العباد
جس نے کتاب الزاد یاد کر لی وہ لوگوں کو فتوی دے گا
{4} ابن حجر عسقلانی کی کتاب فتح الباری کے بارے مقولہ ہے
لا هجرة بعد الفتح
فتح کے بعد ھجرت نہیں ہوتی
یہ حدیث مبارکہ کی طرف اشارہ ہے کہ فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں ہے
{5} امام نووی کی کتاب المنھاج کے بارے کہا گیا
من حفظ المنهاج هاج
جس نے منھاج حفظ کی وہ سخت ہوگیا
یعنی علومِ دینیہ میں مضبوط ہو گیا
{6} امام نووی کی کتاب المجموع کے بارے کہا گیا
اعطش وجوع واشتر المجموع
بھوکے رہو پیاسے رہو مگر المجموع ضرور خریدو
{7}ابن ابی زید قیروانی کے الرسالہ کے بارے کہا گیا
اللِّذی يَحْفَظْ الرَّسَالَه مَاتَغلبه مْسَالَه
جو رسالہ حفظ کر لے گا کوئی مسئلہ اس سے چھپا نہیں رہے گا
{8} بلوغ المرام کے بارے کہا گیا
من حفظ البلوغ حاز النبوغ
جو بلوغ یاد کر لے گا وہ کامیابی حاصل کر لے گا
{9} ابن رجب حنبلی کی لطائف المعارف کے بارے کہا گیا
من أرادَ أن يكونَ من أهلِ المَعارِف فليلزمْ لِطَائفُ المَعَارف
جو چاہتا ہو کہ وہ عارفین میں سے ہو جائے تو وہ لطائف المعارف کو ہمیشہ پڑھا کرے
{10} امام غزالی کی کتاب احیاء العلوم کے بارے کہا گیا
من لم يقرأ الإحياء فليس من الأحياء
جس نے احیاء العلوم نہیں پڑھی وہ زندہ لوگوں میں سے نہیں ہے
{11} قاضی عیاض مالکی کی کتاب شفاء شریف کے بارے کہا گیا
كلهم حاولوا الدواء ولكن القاضي أتى بالشفاء
تمام علماء دواء تلاش کرتے رہے مگر قاضی عیاض شفاء لے آئے
{12} حاشیہ صفتی کے بارے کہا گیا
من فهم الصفتي يفتي
جس کو صفتی کی سمجھ آگئی وہ فتوی دینے کے لائق ہے
{13} علامہ ابن جوزی کی کتاب الدرة المضية کے بارے کہا گیا
اذا حفظت الدرة فلا تجمع اليك ضرة
جب تو درہ حفظ کر لے گا تو تیرے پاس کچھ ضرر نہیں آئے گا
{14} ترمذی شریف کے بارے کہا گیا
من كان عنده جامع الترمذي فكأنما في بيته نبي
جس کے گھر ترمذی ہو گویا اس کے گھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہیں
اللہ رب العزت علماءِ اسلام کی قبروں کو نور سے بھر دے اور ہمیں ان کا سچا جانشین بنائے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
