کبھی یوں بھی تو ہو جاتا ہے

اسلامی_طرزِتربیت 93

کسی عربی کا قول ہے

لَن يَفتح عليك أحدٌ قلبهُ إلَّا إذا شَعَرَ بالأمان

آپ پر اپنا دل کوئی بھی اُس وقت تک نہیں کھولتا جب تک وہ امان محسوس نہ کرے
یعنی آپ کو اِس قابل سمجھتا ہے کہ آپ امانت دار اور عقلمند ہیں اور اس کی اہلیت رکھتے ہیں کہ آپ سنیں گے اور اچھا حل دیں گے

جب موسیٰ علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام فرعون کے ظلم سے تھک کر شعیب علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کے شہر مَد٘ین تشریف لے گئے تو قرآن کریم نے ذکر فرمایا
فَلَمّا جَاءَهُ وَقَصَّ عَلَيهِ القَصَصَ قَالَ لا تَخَفْ
جب موسیٰ شعیب کے پاس پہنچے تو انہیں اپنے قصے بیان فرمائے تو شعیب بولے ڈرو نہیں

یعنی جاتے ہی بغیر کسی طویل ملاقات و پہچان کے صرف ایک دوسرے کے مبارک چہرے دیکھے تو سمجھ گئے صاف و پاک و ستھری روحیں ہیں اپنا قصہ بیان فرما دیا

انسان بعض اوقات کسی کو دیکھتا ہے تو پہلی نظر میں اس پر اعتبار کر لیتا ہے
پہلی مجلس میں ہی اسے اپنے دکھ سنانا شروع کر دیتا ہے

یہ بہت کم مگر ہوتا ضرور ہے
ملنے والے کی روح کی لطافت اس کے جسم پر بھاری ہوتی ہے اس سے باتیں کریں تو عقل اس کے ظاہر سے قوی ہوتی ہے تو بندہ بلا اختیار اس کی طرف مائل ہو جاتا ہے

مجھے بہت سے لوگ اپنے ماضی و حال کا راز بتاتے ہیں حتی المقدور ان کو بہترین تجربات کا نچوڑ اور علم کا عرق دیا جاتا ہے
مگر یہ ایک الگ صورت ہے کہ لوگ علم یا شہرت دیکھ کر مسئلہ لاتے ہیں
جبکہ ہمارا موضوع وہ انسان ہے جو پہلی بار ملے تو اسے غم بیان کر دیا جائے
اپنی روح میں لطافت و کرامت پیدا کریں کہ جن کی روح میں لطافت ہوتی ہے لوگ ان سے متاثر ان کی طرف مائل ہوتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top