اسلامی_طرزِتربیت 52
ایک بادشاہ کانا بھی تھا اور لنگڑا بھی
اس نے ملک کے تمام مصوروں کو جمع کیا
اور کہا کہ جو میری صحیح سلامت تصویر بنائے گا جس میں نہ کانا پن ظاہر ہو نہ لنگڑا پن تو اس کو آدھی سلطنت دوں گا
کافی دن تک مصور دن رات لگے رہے مگر ان سے بے عیب تصویر نہ بن سکی
تھک ہار کے سبھی نے جواب دے دیا کہ ہم ایک کانے اور لنگڑے کی کامل تصویر کیسے بنا سکتے ہیں
اسی وقت ایک نوجوان آتا ھے جو کہتا ہے کہ میں بناوں گا
اس نے بیس منٹ میں واقعی بادشاہ کی ویسی ہی تصویر بنا دی جیسے بادشاہ چاہتا تھا
اس نے بادشاہ کو ایک شکاری کے روپ میں دکھایا جو ایک آنکھ بند کر کے اور ایک پاؤں میں زور ڈال کر نشانہ لے رہا ھے
بادشاہ سمیت سبھی اچھل پڑے کہ کیا کمال کا مصور ہے
باشاہ نے پوچھا تمہیں یہ کیسے خیال آیا
اس نے کہا جناب
یہ سب آپ کے عیب پر نظر رکھے ہوئے تھے
جبکہ میں نے آپکے ظاہری عیب کو چھوڑ کر آپکے ہنر کو دیکھا تو یہ تصویر بنا دی
یہ حقیقت ہے کہ اگر آپ دوسروں کے عیوب پہ نظر رکھیں گے تو کوئی بندہ بھی کامل نہیں ملے گا
اور اگر آپ خوبیوں پہ نظر رکھیں گے تو سبھی کامل ملیں گے
آپ بھی سکھ محسوس کریں گے اور سامنے والا بھی آپ سے محبت کرے گا کہ عیب کے باوجود میری خوبی کو یاد رکھتا ہے
بے عیب رشتہ , تعلق تلاش کرنے نکلے تو ساری زندگی تنہاء رہیں گے کیونکہ عیبوں سے پاک بس وحدہ لاشریک ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
